Breaking News
Home / اخبار / جنوبی لبنان پر صہیونی فورسز کا حملہ، رہائشی مکانات کو نقصان

جنوبی لبنان پر صہیونی فورسز کا حملہ، رہائشی مکانات کو نقصان

صہیونی فورسز نے جنوبی لبنان میں رہائشی علاقوں کو توپخانے اور فضائی حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

  لبنانی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ جنوبی لبنان میں صہیونی فورسز نے توپخانے اور جنگی طیاروں سے حملہ کیا ہے۔

المیادین کے مطابق صہیونی فورسز نے جنوبی لبنان کے قصبے کفرکلا پر بھاری توپ خانے کی مدد سے حملہ کیا۔

دوسری جانب صہیونی طیاروں نے سرحدی قصبے شبعا پر بھی دو میزائل فائر کئے ہیں جس کی وجہ سے عوامی املاک کو نقصان پہنچا ہے۔

یاد رہے کہ طوفان الاقصی کے بعد غزہ پر صہیونی حکومت کی جارحیت کے جواب میں حزب اللہ نے صہیونی فوجی تنصیبات پر وسیع پیمانے پر حملہ کیا ہے جس کے بعد سرحدی علاقوں میں رہائش پذیر صہیونیوں کی بڑی تعداد ہجرت پر مجبور ہوگئی ہے۔

حزب اللہ نے صہیونی فوجی تنصیبات کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

About خاکسار

Check Also

پاکستانی شہر ملتان میں اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، اسرائیلی پرچم نذر آتش

مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم ملتان کے ضلعی صدر فخر نسیم صدیقی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے