Breaking News
Home / اخبار / عراق کے لئے ایران سے پروازیں بحال/کچھ گھنٹوں بعد باڈرز بھی کھولنے کا اعلان

عراق کے لئے ایران سے پروازیں بحال/کچھ گھنٹوں بعد باڈرز بھی کھولنے کا اعلان

اربعین کمیٹی کے سربراہ سید مجید میراحمدی نے عراق کے لئے فضائی راستے کھولنے کا اعلان کیا اور کہا کہ آئندہ چند گھنٹوں میں زمینی سرحدیں بھی کھول دی جائیں گی.

  مہر کے نامہ نگار سے گفتگو کرتے ہوئے اربعین کمیٹی کے سربراہ سید مجید میراحمدی نے عراق کے لئے فضائی راستے کھولنے کا اعلان کیا اور کہا کہ آئندہ چند گھنٹوں میں زمینی سرحدیں بھی کھول دی جائیں گی.

انہوں نے کہا کہ ملکی ایئرپورٹس بغداد اور نجف کی پروازوں کے لئے تیار ہونے چاہئیں اور سابقہ روٹین کی طرح پروازیں بحال ہونی چاہئیں۔

میر احمدی نے کہا پروازوں پر کوئی پابندی نہیں ہے اور عراق میں موجود زائرین بھی آسانی کے ساتھ واپس آسکتے ہیں۔

اربعین کمیٹی کے سربراہ نے اعلان کیا کہ موکب لگانے والے اپنے ساز و سامان کے ساتھ بارڈر سے حرکت کرسکتے ہیں اور زمینی سرحدوں سے گزر کر جانے کے حوالے سے بھی کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

انہوں نے آخر میں کہا کہ زمینی سرحدوں سے زائرین کے گزرنے کے متعلق ضروری ہے کہ ہم امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے مکمل اطمینان حاصل کرلیں، لہذا جب تک ہم آئندہ گھنٹوں میں سرحدوں کے مکمل طور پر کھلنے کا اعلان نہیں کرتے فی الحال زائرین زمینی سرحدوں کا رخ نہ کریں۔

About خاکسار

Check Also

برطانیہ، فرانس اور جرمنی سے نمٹنا باقی ہے، جنرل قاآنی

"وعدہ صادق آپریشن” میں ایرانی حملوں کو روکنے کی کوشش کرنے پر القدس فورس کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے