Breaking News
Home / اخبار / رہبر معظم انقلاب کی دنیا کی تمام انصاف پسند قوموں سے مشترکہ کوششیں کرنے کی اپیل

رہبر معظم انقلاب کی دنیا کی تمام انصاف پسند قوموں سے مشترکہ کوششیں کرنے کی اپیل

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے تمام انصاف پسند قوموں پر زور دیا کہ زیادہ سے زیادہ ایک دوسرے سے واقفیت حاصل کریں اور اپنی کوششوں کو یکجا کریں۔

 رہبر معظم انقلاب کے دفتر کی آفیشل ویب سائٹ سے نقل کیا ہے کہ وینزویلا کے دارالحکومت کراکس میں کتاب "سیل نمبر 14” کے ہسپانوی ترجمے کی باضابطہ رونمائی کی تقریب میں آیت اللہ خامنہ ای کا دنیا کے تمام ہسپانوی بولنے والوں کے نام پیغام شائع کیا گیا۔

خیال رہے کہ کتاب "سیل نمبر 14” (ہسپانوی میں "Celda n.º 14") رہبر معظم انقلاب آیت اللہ خامنہ ای کی پہلوی حکومت کے خلاف جد و جہد کے دوران جیل اور جلاوطنی میں گزارے گئے ایام کی مزاحمت کی یادوں پر مشتمل ہے۔

رہبر معظم کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

خدا کے نام سے جو مہربان اور رحم کرنے والا ہے۔

اگر میں اس کتاب ("سیل نمبر 14”) کے ذریعہ آپ ہسپانوی بولنے والے لوگوں کے ساتھ گفتگو کرنے میں کامیاب رہا ہوں تو مجھے بہت خوشی ہوگی۔ یہ میری زندگی کے ایک چھوٹے سے حصے پر محیط ہے۔ یہ بہت اچھا ہے اگر ہم سب، آپ اور تمام انصاف پسند قومیں ایک دوسرے سے زیادہ مانوس ہونے اور اپنی کوششوں کو یکجا کرنے کے قابل ہو جائیں۔ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو ترقی و کامیابی عطا فرمائے۔

About خاکسار

Check Also

حماس نے صہیونی خفیہ ادارے تک کیسے رسائی حاصل کی، صہیونی اخبار کا تہلکہ خیز انکشاف

صہیونی اخبار کے مطابق حماس صہیونی خفیہ اہلکاروں اور جاسوسوں کے ٹیلی فون ٹیپ کرتی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے