Breaking News
Home / اخبار / طوفان الاقصی کا 120 وں دن، صہییونی فورسز کا غزہ میں رہائشی مکانات پر حملہ

طوفان الاقصی کا 120 وں دن، صہییونی فورسز کا غزہ میں رہائشی مکانات پر حملہ

طوفان الاقصی کو چار مہینے مکمل ہونے کے موقع پر اسرائیل نے فلسطینیوں کے رہائشی مکانات اور پناہ گزین کیمپوں پر حملہ کیا ہے۔

 فلسطین کے خلاف صہیونی جارحیت کے چار مہینے  مکمل ہوگئے ہیں۔ آج صبح صہیونی فورسز نے غزہ کی پٹی میں اپنی کاروائیاں جاری رکھتے ہوئے رہاشی مکانات اور پناہ گزین کیمپوں کو نشانہ بنایا ہے۔

غزہ اور غرب اردن کے مختلف علاقے اسرائیلی سیکورٹی فورسز کے حملوں کی زد میں ہیں۔ المیادین کے نمائندے نے کہا ہے کہ غزہ کے جنوبی شہر خان یونس میں صہیونی طیاروں نے بمباری کی ہے۔

جنوبی شہر رفح میں ہی رہائشی مکانات پر حملے کے نتیجے میں کم از کم 14 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

علاوہ ازین صہیونی فورسز نے لبنان کی سرحد پر بھی جارحانہ کاروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔ صہیونی طیاروں نے جنوبی لبنان کے علاقے بلیدا میں فضائی بمباری کی ہے۔

About خاکسار

Check Also

برطانیہ، فرانس اور جرمنی سے نمٹنا باقی ہے، جنرل قاآنی

"وعدہ صادق آپریشن” میں ایرانی حملوں کو روکنے کی کوشش کرنے پر القدس فورس کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے