Breaking News
Home / اخبار / ایران اور شام کا دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر زور

ایران اور شام کا دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر زور

ایرانی وزیر خارجہ نے شام ایران پارلیمانی دوستی گروپ کی نائب چیئرمین کے ساتھ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے میں دونوں ملکوں کی پارلیمنٹ کے کردار پر زور دیا۔

 شام ایران پارلیمانی دوستی گروپ کی نائب چیئرمین ہیفاء جمعہ نے تہران میں ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان سے ملاقات کی۔

خیال رہے کہ شام-ایران پارلیمانی دوستی گروپ کی نائب چیئرمین ہیفاء جمعہ اس وقت تہران میں موجود ہیں اور شامی ارکان پارلیمنٹ کے ایک گروپ کی قیادت کر رہی ہیں جو ایرانی پارلیمنٹ میں اپنے ہم منصبوں سے ملاقات اور بات چیت کے لئے تہران کے دورے پر ہے۔ ملاقات میں ایرانی وزیر خارجہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے بین الاقوامی کمانڈر شہید جنرل قاسم سلیمانی، شام کے شہداء اور مقاومتی محور کے دیگر شہداء کو یاد کیا جنہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور داعش کے دہشت گردوں کو شکست دینے میں اہم کردار ادا کیا۔

انہوں نے دوطرفہ تعاون کی مختلف جہتوں میں تعلقات کے فروغ کو آگے بڑھانے میں دونوں ممالک کی پارلیمانوں کے کلیدی کردار کی طرف بھی اشارہ کیا اور اقتصادی شعبوں میں دونوں ملکوں کے درمیان معاہدوں پر عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ ایران اور شام اپنے تعلقات کو وسعت دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

شام ایران پارلیمانی دوستی گروپ کی وائس چیئرمین نے بھی اپنی گفتگو میں ایران اور شام کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات کی طرف اشارہ کیا اور ایران کا شکریہ ادا کیا جو دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں شامی عوام اور حکومت کے ساتھ کھڑا ہے۔

شام میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محور مقاومت کے عظیم رہنما شہید سلیمانی کی یاد اور نام ایثار و قربانی کی علامت کے طور پر شامی عوام کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہے گا اور یہ شہادت یاد دلاتی رہے گی کہ دونوں ملکوں کے عوام کا دشمن ایک ہے۔

About خاکسار

Check Also

صہیونیت مخالف طلباء تحریک، نیویارک یونیورسٹی میں اساتذہ کی ہڑتال

نیویارک یونیورسٹی کے 120 سے زائد اساتذہ نے پولیس کے ہاتھوں طلباء پر تشدد کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے