Breaking News
Home / اخبار / ترکی میں سٹرک حادثہ، 16افراد جانبحق، 22 زخمی

ترکی میں سٹرک حادثہ، 16افراد جانبحق، 22 زخمی

فخرالدین قوجہ وزیر صحت نے کہاکہ جنوب مشرقی ترکی کے صوبہ غازیان ٹیپ کے علاقے میں ایک بس اور ایمبولینس اور فائر فائٹر ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک اور 22 زخمی ہو گئے۔

 عالمی میڈیا سے نقل کیاہے کہ فخرالدین قوجہ وزیر صحت نے کہاکہ جنوب مشرقی ترکی  کے صوبہ غازیان ٹیپ کے علاقے میں ایک بس اور ایمبولینس اور فائر فائٹر ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 16افراد ہلاک اور 22 زخمی ہو گئے۔
ترکی کے صوبہ غازیان ٹیپ کے گورنر «داوود گُل» نے بتایا ہے کہ افسوس ناک حادثے سے قبل اسی مقام پر ایک ایمبولینس اور شہری دفاع کے آگ بجھانے والے ٹرک کے درمیان حادثہ ہوا تھا کہ ایک مسافر بس ایمبولینس سے ٹکرا گئی۔ ایمبولینس، فائر فائٹر ٹرک کے تصادم کے ساتھ ہی ایک بس نے ٹکر مار دی جس میں صحافی سوار تھے۔

صوبے کے گورنر نے بیان جاری کر کے کہا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں تین فائر فائٹرز، دو ایمرجنسی ورکرز اور دو صحافی شامل ہیں۔

ترک نیوز ایجنسی نے جو تصاویر جاری کی ہیں ان میں ایمبولینس کا پچھلا حصہ مکمل طورپر تباہ دکھایا گیا ہے اور اس کا ملبہ بھی سڑک پر بکھرا پڑا نظر آ رہا ہے۔

About خاکسار

Check Also

برطانیہ، فرانس اور جرمنی سے نمٹنا باقی ہے، جنرل قاآنی

"وعدہ صادق آپریشن” میں ایرانی حملوں کو روکنے کی کوشش کرنے پر القدس فورس کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے