Breaking News
Home / اخبار / سفارت خانے کے تقدس اور خودمختاری کو پامال کرنے والے کو سزا دیناضروری ہے، ایرانی وزیر خارجہ

سفارت خانے کے تقدس اور خودمختاری کو پامال کرنے والے کو سزا دیناضروری ہے، ایرانی وزیر خارجہ

ایرانی وزیر خارجہ نے جرمن ہم منصب سے ٹیلفونک گفتگو کے دوران کہا کہ صہیونی حکومت نے بین الاقوامی حقوق کی خلاف ورزی اور سفارتی مقامات کو خطرے میں ڈال دیا ہے لہذا اپنا جائز دفاع کرنا اور تجاوز کرنے والے کو سزا دینا نہایت ہی ضروری ہے۔

 ، ایرانی وزیرخارجہ حسین امیرعبداللہیان نے جرمن ہم منصب آنالنا برویک سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی حکومت نے بین الاقوامی حقوق  اور ویانا کنونشن کی خلاف ورزی اور سفارتی مقامات کا تقدس پامال کیا ہے۔ ان حالات میں تجاوز کرنے والے کو سزا دینا اور اپنا دفاع کرنا ضروری ہے۔

گفتگو کے دوران دونوں رہنماوں نے باہمی تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ایرانی وزیرخارجہ نے دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر صہیونی حملے میں ایرانی فوجی مشیروں کی شہادت کے بارے میں کہا کہ ایران نے ہمیشہ کشیدگی سے دور رہنے کی پالیسی اختیار کی ہے۔

انہوں نے اسرائیلی حملے کے بعد جرمنی کے ردعمل کے بارے میں سوال کیا کہ اگر یوکرائن میں جرمنی کے سفارت خانے پر اس طرح کا حملہ ہوتا تو جرمنی کا جواب دیتا؟ اسرائیل ایک دہشت گرد اور جعلی حکومت ہے جس کے مقابلے میں فلسطینیوں کا قیام قانونی ہے۔ موجودہ حالات کا واحد حل غزہ میں جنگ اور فلسطینیوں کی نسل کشی کا خاتمہ ہے۔

عبداللہیان نے کہا کہ جرمنی کی جانب سے جنگ بندی کی کوششوں میں ناکامی کی وجہ سے جرمنی کا جانبدارانہ موقف ہے۔ ہم جرمنی سے توقع رکھتے ہیں کہ ایران کے خلاف بے بنیاد الزامات کا سلسلہ ترک کرے گا اور غزہ سمیت دنیا کے مختلف خطوں میں خواتین اور بچوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف اقدامات کرے گا۔

گفتگو کے دوران جرمن وزیرخارجہ نے کہا کہ ہم تاکید کرتے ہیں کہ سفارتی مقامات کو سیکورٹی حاصل ہونا چاہئے۔

About خاکسار

Check Also

تہران ٹائمز کی رپورٹ؛ ایران کی دور اندیش قیادت نے ملک کو ترقی کے راستے پر گامزن کر دیا

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی بصیرت نے اسلامی جمہوریہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے