Breaking News
Home / اخبار / اردن کے عوام کی فلسطین اور جنین کی حمایت میں ریلی

اردن کے عوام کی فلسطین اور جنین کی حمایت میں ریلی

 اردن کے دارالحکومت میں ایک بڑے عوامی مارچ میں ہزاروں اردنی شہریوں نے صیہونیوں کے قبضے کے خلاف فلسطین اور شہر جنین کی مزاحمت کی حمایت کی۔

 جنین پر غاصب صیہونی فوج کے وحشیانہ حملے کے بعد ہزاروں اردنی باشندوں نے فلسطینی مزاحمت اور جنین شہر کی حمایت میں ایک عوامی مارچ میں شرکت کی۔

الجزیرہ خبر رساں ایجنسی نے جمعہ کے روز اطلاع دی ہے کہ نماز جمعہ کے بعد اردن کے دارالحکومت امان کے وسط میں واقع الحسینی مسجد کے سامنے "جنین شیروں کا مسکن ” کے نعرے کے ساتھ ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

سرکردہ اسلامی رہنماؤں کی قیادت میں شرکاء نے اردن اور فلسطین کے جھنڈے لہرائے اور مزاحمت اور شہداء کے انتقام کی حمایت میں نعرے لگائے۔

شرکاء نے "امان سے جنین پر ہمارا سلام ہو” اور "انتقام، القسام بریگیڈ کا انتقام” اور "الاقصیٰ ہمارا ہے/ جس کے لئے ہمارا خون بہایا گیا” کے نعرے لگائے گئے۔

اس ریلی میں شریک اخوان المسلمین کے رہنما زکی بنی ارشد نے کہا: یہ مارچ ایک پیغام ہے جو کل جنین، آج نابلس اور کل قدس میں ہونے والی فتح کی بازگشت کا جواب دیتا ہے اور امان میں گونجتا ہے۔ اور ہمیں قبول نہیں کہ جنین اور مزاحمت کو الگ کیا جائے۔

اسلامی ایکشن فرنٹ کے سکریٹری جنرل مراد العدیلہ نے بھی کہا: اردنی عوام اس بات پر زور دیتے ہیں کہ اب وقت آگیا ہے کہ مزاحمت کی حمایت کی جائے اور فلسطینی عوام کا محاصرہ اٹھایا جائے۔

واضح رہے کہ گذشتہ سوموار کو صیہونی حکومت نے فضائی اور زمینی یونٹوں، ہیلی کاپٹروں، ڈرونز اور زمینی فورسز کا استعمال کرتے ہوئے جنین کیمپ پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 12 فلسطینی شہید اور 120 کے قریب زخمی ہوگئے تھے۔

About خاکسار

Check Also

برطانیہ، فرانس اور جرمنی سے نمٹنا باقی ہے، جنرل قاآنی

"وعدہ صادق آپریشن” میں ایرانی حملوں کو روکنے کی کوشش کرنے پر القدس فورس کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے