Breaking News
Home / اخبار / تمام صوبوں کو اختیارات دینے اور خارجہ پالیسی پر نظر ثانی کرنا ہوگی، مولانا فضل الرحمٰن

تمام صوبوں کو اختیارات دینے اور خارجہ پالیسی پر نظر ثانی کرنا ہوگی، مولانا فضل الرحمٰن

مولانا فضل الرحمٰن نے ملک کی معاشی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ قومی جذبے کے ساتھ ہمیں معیشت کی بہتری کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے کیوں کہ عالمی ادارے ہمیں اقتصادی طور پر کمزور کرنا چاہتے ہیں۔

  نقل کیاہےکہ جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے بلوچستان ہائی کورٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت زمین بوس ہوچکی ہے، اسی طرح داخلی اور خارجہ پالیسیوں پر عالمی اداروں نے پنجے گاڑھ رکھے ہیں۔

سربراہ جے یو آئی (ف) نے کہا کہ تمام صوبوں کو اختیارات دینے اور خارجہ پالیسی پر نظر ثانی کرنا ہوگی۔

مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ عالمی ادارے ہمیں اقتصادی طور پر کمزور کرنا چاہتے ہیں اسی لیے ہمیں قومی جذبے کے ساتھ ہمیں معیشت کی بہتری کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ کوئی ملک آئین و قانون کے بغیر نہیں چل سکتا اور ملکی نظام میں عدم توازن آئین کی حدود سے تجاوز کرنے سے آتا ہے۔

About خاکسار

Check Also

صدر رئیسی قم پہنچ گئے، عوام کا شاندار استقبال

ایرانی صدر رئیسی ایران کے مختلف صوبوں کے دورے کے دوسرے مرحلے میں کچھ دیر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے