Breaking News
Home / اخبار / عراقی معاشرے کو گمراہ کرنے کا امریکی منصوبہ ناکام ہوگیا، عراقی رہنما

عراقی معاشرے کو گمراہ کرنے کا امریکی منصوبہ ناکام ہوگیا، عراقی رہنما

عراق کی ایک سیاسی تحریک کے سربراہ نے عراقی معاشرے کے بارے میں امریکہ کے خطرناک منصوبوں کی ناکامی سے پردہ اٹھایا۔

  المعلومۃ نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ عراق کی ایک سیاسی جماعت کے سربراہ "محمد شریف” نے تاکید کی ہے کہ امریکہ عراقی معاشرے کی دینی ثقافت کو تبدیل کرنے میں بری طرح ناکام رہا ہے۔

انہوں نے کہا: 2008 میں عراق پر قبضے کے بعد سے، امریکہ نے عراق کی ڈیموگرافک صورت حال اور یہاں کی ثقافتی روح کو مسخ یا تبدیل کرنے کی بے پناہ کوشش کی لیکن وہ ناکام رہا۔

شریف نے مزید کہا: امریکیوں نے برطانوی اور امریکی سول سوسائٹی تنظیموں کی سرگرمیوں کے ذریعے عراق میں سماج دشمن سوچ پھیلانے کی پوری کوشش کی۔

انہوں نے کہا: ان اداروں نے عراق کے بعض تباہ شدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کے بہانے عراقی معاشرے کو دینی ثقافت سے منحرف کرکے امریکی معاشرے کا ایک اور عراقی ورژن بنانے کی ناکام کوشش کی۔

قبل ازیں عراقی پارلیمنٹ میں قومی جماعت کے سربراہ "ابتسام الہلالی” نے اس بات پر زور دیا کہ عراق میں امریکی سفیر اس ملک میں اخلاقی انحراف اور ہم جنس پرستی کو پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: "ہم اخلاقی انحراف اور ہم جنس پرستی کو پھیلانے کے امریکی اقدامات کو روکنے کے لیے عراق میں پارلیمانی کارروائیوں کی سفارش کر رہے ہیں۔” کیونکہ امریکی سفیر کے اقدامات عراقی معاشرے میں ہم جنس پرستی کی حمایت کے حوالے سے خاصے تشویشناک ہیں۔

ہلالی نے کہا: ہمیں قانونی اور سفارتی ذرائع سے عراق میں ان منصوبوں کے نفاذ کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے۔ امریکی سفیر کے اقدامات بعض مغربی ممالک کے تعاون سے اس ملک کی سامراجی پالیسی کے نفاذ کے مطابق انجام پاتے ہیں۔

About خاکسار

Check Also

حزب اللہ کے صیہونی فوج کے اہم ٹھکانوں پر نئے حملے

لبنان کی حزب اللہ نے ایک نئی کارروائی میں مقبوضہ فلسطین کے شمال میں صہیونی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے