Breaking News
Home / اخبار / صدر رئیسی کا دورہ سری لنکا، 5 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

صدر رئیسی کا دورہ سری لنکا، 5 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

کولمبو میں دونوں ممالک کے صدور کی موجودگی میں اعلی حکام نے 5 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے۔

  ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی نے سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں میزبان ملک کے صدر سمیت اعلی حکام سے ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق کولمبو میں صدر رئیسی نے میزبان ملک کے ہم منصب اور دیگر اعلی حکام کے ساتھ ملاقات مختلف امور پر مذاکرات کئے۔

دونوں ملکوں کے درمیان اعلی سطحی مذاکرات کے بعد 5 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے۔ جن میں ثقافت، سائنس، تیکنیکی امور، میڈیا، کھیل اور جوانوں کے امور شامل ہیں۔

مفاہمتی یادداشتوں پر ایرانی وزارت ثقافت اور سری لنکا کی وزارت سیاحت و اطلاعات کے اعلی حکام نے دستخط کئے۔

یاد رہے کہ صدر رئیسی پاکستان کا دورہ مکمل کرنے کے بعد سری لنکا کی سرکاری دعوت پر کراچی سے کولمبو روانہ ہوگئے ہیں۔

About خاکسار

Check Also

ایران کی جانب سے متعدد امریکی شہریوں اور اداروں پر پابندی عائد

ایران کی وزارت خارجہ نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور خطے میں امریکی دہشت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے