Breaking News
Home / اخبار / پاکستان میں گیس اور تیل کا نیا کنواں دریافت

پاکستان میں گیس اور تیل کا نیا کنواں دریافت

پاکستان کے صوبۂ خیبرپختونخواہ کے لکی مروت نامی علاقے میں تیل اور گیس کا نیا کنواں دریافت ہوا ہے۔

  نقل کیا ہے کہ لکی مروت کے دور افتادہ علاقہ بیٹنی میں تیل اور گیس کا کنواں دریافت ہوا ہے جس سے یومیہ ایک ہزار بیرل تیل ملے گا۔ کنویں میں 4 ہزار 3 سو میٹر گہرائی پر تیل اور گیس نکلی ہے۔

پاکستانی سیکیورٹی فورسز کے تعاون سے نئے کنویں سے گیس کی فراہمی شروع ہوگئی ہے، جبکہ سوئی ناردرن گیس کمپنی کو بھی نئے کنویں سے گیس کی فراہمی کا آغاز ہوگیا ہے۔

پاکستان آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے مطابق بیٹنی کنویں سے نکلنے والے خام آئل کی ریفائنری کو ترسیل کا کام بھی شروع ہوگیا ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کے مطابق، گیس کے نئے ذخیرے سے یومیہ 13 ملین اسٹینڈرڈ کیوبک گیس مل رہی ہے۔

About خاکسار

Check Also

حماس نے صہیونی خفیہ ادارے تک کیسے رسائی حاصل کی، صہیونی اخبار کا تہلکہ خیز انکشاف

صہیونی اخبار کے مطابق حماس صہیونی خفیہ اہلکاروں اور جاسوسوں کے ٹیلی فون ٹیپ کرتی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے