Breaking News
Home / اخبار / استنبول میں ایران مخالف موساد کے نئے جاسوسی نیٹ ورک تباہ

استنبول میں ایران مخالف موساد کے نئے جاسوسی نیٹ ورک تباہ

ترک انٹیلیجنس سروس اور سیکورٹی فورسز نے استنبول میں 15 افراد پر مشتمل غاصب صہیونی حکومت کے موساد سے وابستہ ایک نئے جاسوسی نیٹ ورک کو تباہ کر دیا ہے۔

 رشیا ٹوڈے کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی نے استنبول میں غاصب صہیونی حکومت کے موساد سے وابستہ جاسوسی نیٹ ورک کو تباہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، ترک انٹیلیجنس سروس اور سیکورٹی فورسز نے استنبول میں 15 افراد پر مشتمل غاصب صہیونی حکومت کے موساد سے وابستہ ایک نئے جاسوسی نیٹ ورک کو تباہ کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ مذکورہ جاسوسی نیٹ ورک کو ایک کمپنی اور ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات رکھنے والے 23 افراد پر نظر رکھنے اور ان کی جاسوسی کرنے کی زمہ داری سونپی گئی تھی۔

مذکورہ جاسوسی نیٹ ورک کے سرغنہ نے یورپی ممالک میں موساد کے کئی افسران سے ملاقاتیں کیں، ان ملاقاتوں کے دوران اسے جاسوسی کی ٹریننگ دی گئی اور پھر اسے نوکری کی پیشکش کر کے جاسوس کے طور پر منتخب کیا گیا۔

کایا کو مکمل طور پر جاسوسی کی تربیت دی گئی تھی۔

یہ جاسوس ایک کمپنی اور ایران سے متعلق 23 افراد کی معلومات موساد کے افسران کو ارسال کرتا تھا۔

About خاکسار

Check Also

برطانیہ، فرانس اور جرمنی سے نمٹنا باقی ہے، جنرل قاآنی

"وعدہ صادق آپریشن” میں ایرانی حملوں کو روکنے کی کوشش کرنے پر القدس فورس کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے