Breaking News
Home / اخبار / طوفان الاقصی نے صیہونی رجیم کی بنیادیں ہلا دیں، حزب اللہ

طوفان الاقصی نے صیہونی رجیم کی بنیادیں ہلا دیں، حزب اللہ

حزب اللہ کے ڈپٹی سکریٹری جنرل نے کہا کہ فلسطینی مزاحمت نے غزہ کے نہتے شہریوں کے خلاف صیہونیوں کے جرائم سے پہنچنے والے مصائب و آلام کے باوجود قابض فوج پر فتح حاصل کی ہے۔

  شیخ نعیم قاسم نے بیروت میں حزب اللہ کے شہید کمانڈروں کی یادگاری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نظام جبر اور استکباری طاقتوں کا مقابلہ صرف مسلح مزاحمت سے ہی ممکن ہے اس کے علاوہ کوئی راستہ نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم لوگوں اور ملکوں کو آزادی کی اس جد و جہد کا حصہ بنانا چاہتے ہیں تاکہ وہ استکباری طاقتوں کے منحوس وجود سے پاک مشرق وسطیٰ کا مشاہدہ کر سکیں۔

حزب اللہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے واضح کیا کہ طوفان الاقصی نے صیہونی حکومت کی کمزوریوں کو آشکار کرنے کے علاوہ اس غاصب رجیم کی تباہی کا سامان بھی فراہم کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں معصوم شہریوں کی نسل کشی کے نتیجے میں تمام تر تکالیف اور مصائب کے باوجود فلسطینی مزاحمت کو فتح حاصل ہوئی ہے۔

About خاکسار

Check Also

رفح پر صہیونی حملوں کے ساتھ عراقی مقاومت کے اسرائیل پر حملوں میں شدت

رفح پر صہیونی فورسز کی جانب سے باقاعدہ حملوں کا اعلان ہوتے ہی عراقی مقاومت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے