Breaking News
Home / اخبار / بحریہ سمندری تجارت کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے سکیورٹی فراہم کر رہی ہے، سربراہ ایران بحریہ

بحریہ سمندری تجارت کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے سکیورٹی فراہم کر رہی ہے، سربراہ ایران بحریہ

ایران کی بحریہ کے کمانڈر ریئر ایڈمرل شہرام ایرانی نے کہا کہ بحریہ ملک کے بحری جہازوں کو ان علاقوں میں سکیورٹی فراہم کر رہی ہیں جہاں دشمن سمندری تجارت اور اقتصادی سلامتی کے تحفظ کے نام پر موجود ہیں۔

 ایرانی بحریہ کے سربراہ ریئر ایڈمرل شہرام ایرانی نے "یوم خلیج فارس” کی مناسبت سے منعقدہ ثقافتی تقریب کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خلیج فارس کو اب دنیا کا سب سے محفوظ سمندری نقطہ سمجھا جاتا ہے، اور ہم بنیادی طور پر اپنے بحری جہازوں کو خلیج عدن اور بحر اوقیانوس جیسے علاقوں میں سکیورٹی فراہم کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خلیج فارس ایران کی بحری طاقت کی علامت ہے، ایرانی بحریہ ان سمندری علاقوں میں اپنے تجارتی جہازوں کی حفاظت کرے گی جہاں اسلامی جمہوریہ کے دشمن موجود ہیں،

انہوں نے ایرانی بحری جہازوں کی حفاظت کے عزم پر زور دیتے ہوئے مزید کہا کہ ملک کی اقتصادی ضروریات کو پورا کرنے میں ملاحوں اور تاجروں کا کردار قابل تعریف ہے اور ان کے تحفظ کو یقینی بنانا بحریہ کے پیشہ ورانہ فرائض میں شامل ہے۔

انہوں نے بحریہ کہ طرف سے بندر امام، بوشہر اور کھرک آئل ٹرمینل کی اہم بندرگاہوں کو فراہم کردہ سکیورٹی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس سمندری نگرانی سے تجارت اور ماہی گیری کو نمایاں سہولیتں میسر آئیں۔

بحریہ کے کمانڈر نے ایران کی فوجی صلاحیتوں اور ملک کی مسلح افواج کی متعدد فتوحات کو یاد کرتے ہوئے آپریشن وعدہ صادق کو سراہا کہ
جو دمشق قونصل خانے پر اسرائیل کے دہشت گردانہ حملے کے جواب میں سپاہ پاسداران انقلاب کی جانب سے انجام پایا۔

14 اپریل کو سپاہ کی ایرو اسپیس فورس نے اسرائیل کے زیر قبضہ علاقوں میں فوجی اہداف کو بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بناتے ہوئے غاصب صیہونیوں کو چھٹی کا دودھ یاد دلایا۔

About خاکسار

Check Also

حزب اللہ کے صیہونی فوج کے اہم ٹھکانوں پر نئے حملے

لبنان کی حزب اللہ نے ایک نئی کارروائی میں مقبوضہ فلسطین کے شمال میں صہیونی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے