Breaking News
Home / اخبار / کراچی میں فلسطینوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مارچ؛ مسلم حکمران غزہ کے ملبے کا ڈھیر بننے کا انتظار نہ کریں/غزہ کے معاملےپر ایران نے شاندار کردار ادا کیا

کراچی میں فلسطینوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مارچ؛ مسلم حکمران غزہ کے ملبے کا ڈھیر بننے کا انتظار نہ کریں/غزہ کے معاملےپر ایران نے شاندار کردار ادا کیا

سراج الحق نے مزید کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کی شکست یقینی ہے، فلسطین کی مائیں اپنے بچوں کو شہادت کا درس دیتی ہیں، اگر ساری دنیا بھی ایک ہوجائے تو ایسی قوم کو کوئی شکست نہیں دے سکتی۔

 پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ مسلم حکمران غزہ کے ملبے کا ڈھیر بننے کا انتظار نہ کریں۔ شارع فیصل کراچی پر غزہ کے محصور اور مظلوم فلسطینوں سے اظہار یکجہتی کے لیے جماعت اسلامی نے مارچ کیا، جس سے سراج الحق نے خطاب کیا۔ انہوں نے غزہ کے معاملے پر ایران کے کردار کی تعریف کی اور کہا کہ مسلم ملکوں کے حکمران غزہ کے ملبے کا ڈھیر بننے کا انتظار نہ کریں، غزہ کے معاملے پر ایران نے شاندار کردار ادا کیا ہے۔ سراج الحق نے مزید کہا کہ غزہ کے مجاہدین ہمارا روشن مستقبل ہیں، اسرائیل کی شکست یقینی ہے، روز غزہ پر بمباری ہوتی ہے، جس میں ہزاروں فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

مسلم حکمران غزہ کے ملبے کا ڈھیر بننے کا انتظار نہ کریں/غزہ کے معاملےپر ایران نے شاندار کردار ادا کیا

اُن کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ نے 1 ہزار بار فلسطین کے حق میں قرار دادیں منظور کی ہیں، ہم نے مشاہدہ کیا کہ نوجوانوں نے غلیلوں سے ٹینکوں کا مقابلہ کیا۔ امیر جماعت اسلامی نے یہ بھی کہا کہ فلسطین کے مجاہدین نے مسجد اقصیٰ کے تقدس کا حق ادا کیا، پاکستان کے عوام نے ثابت کیا کہ ان کا جینا مرنا بیت المقدس کے ساتھ ہے۔

مسلم حکمران غزہ کے ملبے کا ڈھیر بننے کا انتظار نہ کریں/غزہ کے معاملےپر ایران نے شاندار کردار ادا کیا

انہوں نے کہا کہ فلسطینی مائیں اپنے بچوں کو جہاد کے لیے تیار کرتی ہیں، امریکا نے افغانوں پر ہزاروں ٹن بارود برسائے، لیکن انجام کیا ہوا؟ امریکا کو شکست ہوئی، افغانوں نے امریکا کے خلاف بغاوت کی اور جہاد کیا۔ سراج الحق نے کہا کہ فلسطینیوں پر ظلم کی نئی داستان رقم کی جا رہی ہے، مسلم حکمران ٹس سے مس نہیں ہو رہے، امت کو اس وقت صلاح الدین ایوبی کی ضرورت ہے۔

مسلم حکمران غزہ کے ملبے کا ڈھیر بننے کا انتظار نہ کریں/غزہ کے معاملےپر ایران نے شاندار کردار ادا کیا

اُن کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے اسرائیل سے تعلقات منقطع کرلیے، یہ عمل قابل ستائش ہے، نگراں وزیراعظم سے کہتا ہوں کہ چین جانے کا وقت نہیں، مسجد اقصیٰ جانے کا وقت ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اسرائیل کو نہ روکا گیا تو تیسری عالمی جنگ شروع ہوسکتی ہے، سیاستدان فلسطین کو بچانے کے لیے ایک ایجنڈے پر جمع ہو جائیں، بوسنیا میں قتل عام کے خلاف جماعت اسلامی نے آواز اٹھائی۔

مسلم حکمران اور انوارالحق کاکڑ سن لیں، دو ریاستی مسئلہ بولنے والے غدار ہیں، حافظ نعیم الرحمن

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ افسوس ہمیں مسلم حکمرانوں پر ہوتا ہے، انوار الحق کاکٹر اسرائیل اور فسلطین کو دو ریاست کا مسئلہ کہتے ہیں، انوار الحق کاکڑ تاریخ پاکستان پڑھ لیں کہ کوئی دو ریاستی مسئلہ نہیں، ریاست صرف فلسطین کی ہے، مسلم امہ کے حکمران اور انوارالحق کاکڑ سن لیں کہ دو ریاستی مسئلہ بولنے والے امت مسلمہ کے غدار ہیں، آرمی چیف پوری امت مسلمہ کے آرمی چیف کو فون کریں اور پیغام پہنچائیں کہ اگر فلسطین پر حملہ کیا تو ہم فلسطین کے ساتھ ہیں، آرمی چیف کو امت مسلمہ کی ترجمانی کرنا ہوگی، مسلمانوں غیرت پکڑو، مسجد اقصیٰ کی آزادی کے لیے کام کرو۔

مسلم حکمران غزہ کے ملبے کا ڈھیر بننے کا انتظار نہ کریں/غزہ کے معاملےپر ایران نے شاندار کردار ادا کیا

کراچی میں فلسطین مارچ سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ غزہ میں بچوں کو دفنانے کے لیے مہلت نہیں دی جاتی، اجتماعی طور پر دفن کیا جارہا ہے، غزہ کی مائیں، بہنیں اسرائیلی فوج کے خلاف مزاحمت کے لیے تیار ہیں، فلسطین کے مسلمان 76 سال سے صیہونیوں کے ساتھ نبردآزما ہیں، آج کراچی کے شہریوں نے بڑی تعداد میں جمع کر اہل فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے، کراچی کی مائیں بہنیں اور بیٹیاں مارچ میں جمع ہو کر پیغام دے رہی ہیں ہم اہل فلسطین کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسجد اقصیٰ مسلمانوں کی مسجد ہے، یہ تاریخی مسجد ہے، مسلم دنیا کے حکمران اور فوج تو پیچھے ہٹ سکتی ہیں لیکن ہم بزدل نہیں ہیں، موقع ملا تو جہاد بھی کریں گے، مسجد اقصیٰ کی آزادی کے لیے جان بھی قربان کرنے کے لیے تیار ہیں، امریکہ حماس کے مجاہدین کو کیسے دہشت گرد قرار دے سکتا ہے، امریکہ نے خود لاکھوں ریڈ انڈینز کو قتل کرکے اپنی ریاست قائم کی، حماس کے مجاہدین کی مزاحمت اقوام متحدہ کے چارٹر، جینوا کی قرارداد کے مطابق ہے، حماس کے مجاہدین صیہونیوں کا مقابلہ کررہے ہیں، صیہونی فلسطین کے شہری نہیں بلکہ پوری دنیا سے لاکر انہیں فلسطین پر بسایا گیا، ہم اسرائیل کی ناپاک اور ناجائز ریاسست کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے، قائد اعظم محمد علی جناح نے بھی اسرائیل کے ناپاک وجود کو قبول نہیں کیا، عجیب دورنگی ہے کہ ہولوکوسٹ پہ بات کی جائے تو پابندی لگادی جاتی ہے، فلسطین پر بات کی جائے تو فیس بک کے پیج بند کردیئے جاتے ہیں۔

مسلم حکمران غزہ کے ملبے کا ڈھیر بننے کا انتظار نہ کریں/غزہ کے معاملےپر ایران نے شاندار کردار ادا کیا

About خاکسار

Check Also

برطانیہ، فرانس اور جرمنی سے نمٹنا باقی ہے، جنرل قاآنی

"وعدہ صادق آپریشن” میں ایرانی حملوں کو روکنے کی کوشش کرنے پر القدس فورس کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے