Breaking News
Home / اخبار / لبنان سے صہیونی فوجی تنصیبات اور اڈوں پر برکان میزائلوں سے حملہ

لبنان سے صہیونی فوجی تنصیبات اور اڈوں پر برکان میزائلوں سے حملہ

حزب اللہ نے دعوی کیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے شمال میں صہیونی اڈوں کو برکان میزائلوں سے ہدف بنایا گیا ہے۔

  روسیا الیوم کے حوالے سے کہا ہے کہ لبنان کی مقاومتی تنظیم حزب اللہ نے صہیونی فوجی اڈوں اور مراکز کو میزائلوں اور توپخانے سے ہدف بنایا ہے۔

تنطیم کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں فلسطینیوں پر صہیونی حملوں کے جواب میں حزب اللہ کے مجاہدین نے ظہیرہ کے علاقے میں صہیونی ٹھکانوں پر میزائل حملے کئے ہیں جو ہدف پر لگے ہیں۔

7 اکتوبر کو طوفان الاقصی کے بعد صہیونی حکومت کی جانب سے غزہ کے خلاف وحشیانہ حملوں کے ردعمل میں لبنانی تنظیم حزب اللہ صہیونی فوجی اڈوں اور دفاعی تنصیبات پر بڑے پیمانے پر حملے کئے ہیں۔ اب تک درجنوں ٹھکانوں اور صہیونی تنصیبات کو حزب اللہ نے تباہ کردیا ہے۔

About خاکسار

Check Also

ہم امریکیوں کی نقل بھی نہیں کرسکتے

حیرت اس بات کی ہے ان غیر مسلم اور لبرل ممالک میں غاصب صیہونیوں کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے