Breaking News
Home / اخبار / غزہ میں نسل کشی کے خلاف مظاہرے، 600 سے زائد امریکی طلباء گرفتار

غزہ میں نسل کشی کے خلاف مظاہرے، 600 سے زائد امریکی طلباء گرفتار

غزہ میں صہیونی حکومت کے مظالم کے خلاف مظاہروں کے دوران گرفتار ہونے والے امریکی طلباء کی تعداد بڑھ کر 600 تک پہنچ گئی ہے۔

  آکسیوس کے حوالے سے کہا ہے کہ ذرائع کے مطابق فلسطین میں اسرائیلی حکومت کے مظالم کے خلاف امریکی یونیورسٹی طلباء اور اساتذہ کے احتجاجی مظاہروں میں شدت آرہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مختلف ریاستوں میں یونیورسٹی طلباء کی جانب سے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے خلاف پولیس کا کریک ڈاون جاری ہے۔ اب تک کی اطلاعات کے مطابق امریکی پولیس نے 600 کے قریب طلباء کو گرفتار کرلیا ہے۔

15 امریکی یونیورسٹیوں میں ہونے والے مظاہروں کے دوران صہیونی حکومت کے خلاف طلباء اور اساتذہ نے کھل کر احتجاج کیا ہے اسی وجہ سے امریکی ریاستی حکام نے پولیس کو طلباء اور اساتذہ کے خلاف کاروائی کا حکم دیا ہے۔

امریکی اساتذہ اور طلباء امریکی سرمایہ داروں سے مطالبہ کررہے ہیں کہ صہیونی حکومت کے ساتھ تعاون بند کریں تاکہ غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کا سلسلہ رک جائے۔

مظاہرین غزہ میں فوری جنگ بندی کی بھی اپیل کررہے ہیں۔

About خاکسار

Check Also

سپاہ پاسداران انقلاب کے کردار کا مطالعہ کریں

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کینیڈین پارلیمانی اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے