Breaking News
Home / اخبار / دشمن ہائبرڈ جنگ کے ذریعے اسلامی نظام کو کمزور کرنا چاہتے ہیں، ایرانی کمانڈر

دشمن ہائبرڈ جنگ کے ذریعے اسلامی نظام کو کمزور کرنا چاہتے ہیں، ایرانی کمانڈر

ایرانی آرمی کی فضائیہ کے کمانڈر بریگیڈئیر جنرل علی رضا صباحی فرد نے کہا کہ دشمن ہمارے جوانوں کی تخلیقی صلاحیت سے بخوبی آگاہ ہے۔ ایران کے خلاف ہائبرڈ جنگ کا مقصد ملک میں نافذ اسلامی نظام کو نقصان پہنچانا ہے۔

  بریگیڈیر جنرل علی رضا صباحی فرد نے کہا کہ ایرانی جوانوں نے ہر شعبے میں ملک کی ترقی اور پیشرفت کے لئے گرانقدر خدمات انجام دی ہیں جن میں سے دفاعی شعبہ سرفہرست ہے۔ ایرانی فضائیہ جدید اور پیشرفتہ ہتھیاروں اور ٹیکنالوجی سے لیس ہے جس کو ہمارے جوانوں نے ملک کے اندر ہی ایجاد کیا ہے۔

جنرل صباحی فرد نے کہا کہ جدید جنگی سامان کی وجہ سے ملکی دفاعی بہت مضبوط ہوچکا ہے۔ ایرانی ماہرین اور ٹیکنیکل انجینئروں کی انتھک محنت کی وجہ سے مسلح افواج وسیع پیمانے پر ہتھیار اور دفاعی سامان تیار کرنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران اپنی دفاعی صلاحیت کو ہمیشہ برقرار رکھے گا اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کا سمجھوتہ قبول نہیں کیا جائے گا۔ ہماری دفاعی طاقت سے خطے کے کسی بھی ملک کو کوئی خطرہ لاحق نہیں ہوگا۔ ہماری دفاعی طاقت ملکی حفاظت اور دفاعی ڈیٹرنس کو برقرار رکھنے کے لئے ہے۔

اس سے پہلے مئی میں جنرل صباحی فرد نے دعوی کیا تھا کہ ایرانی آرمی کے پاس دنیا کی بہترین اور جدیدترین ریڈار اور میزائل سسٹم ہے۔

About خاکسار

Check Also

برطانیہ، فرانس اور جرمنی سے نمٹنا باقی ہے، جنرل قاآنی

"وعدہ صادق آپریشن” میں ایرانی حملوں کو روکنے کی کوشش کرنے پر القدس فورس کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے