Breaking News
Home / اخبار / اردن: عوام کا صیہونی رجیم کے خلاف بھرپور احتجاج

اردن: عوام کا صیہونی رجیم کے خلاف بھرپور احتجاج

اردن کے عوام نے ایک بار پھر اپنے ملک کے شاہی حکام کے اسرائیل نواز موقف کے خلاف صیہونیت مخالف مظاہرے کئے ہیں۔

 عرب ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا ہے کہ انجمن  نوجوانان اردن نے صیہونی رجیم کے خلاف عوامی مارچ کا انعقاد کرتے ہوئے ایک بار پھر غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت پر تاکید اور صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت کی۔

اردن کے دارالحکومت امان میں منعقد ہونے والے اس مارچ میں اردنی عوامی نے غزہ کے باشندوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے نعرے لگائے۔

مارچ کے شرکاء نے گذشتہ سات ماہ کے دوران غزہ کی پٹی کے باشندوں کے خلاف صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم کی بھی بھرپور مذمت کی۔

واضح رہے کہ اردن کی شاہی (کٹھ پتلی) حکومت کی جانب سے غاصب اسرائیل کی حمایت کے باوجود اردنی عوام نے متعدد بار احتجاجی مظاہروں کے ذریعے حکومتی موقف کے برعکس فلسطینیوں کی حمایت میں جداگانہ موقف کا اظہار کیا ہے۔

About خاکسار

Check Also

سپاہ پاسداران انقلاب کے کردار کا مطالعہ کریں

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کینیڈین پارلیمانی اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے