Breaking News
Home / اخبار / امام خمینی (رہ) اعلیٰ پائے کے فقیہ، تعمیری سیاست کے بانی اور عظیم شخصیت تھے، علامہ ساجد نقوی

امام خمینی (رہ) اعلیٰ پائے کے فقیہ، تعمیری سیاست کے بانی اور عظیم شخصیت تھے، علامہ ساجد نقوی

قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا کہ انقلاب اسلامی کی جدوجہد میں امام خمینی نے طویل جلاوطنی کے باوجود ایران کے عوام کی تربیت اور رہنمائی اس انداز میں کی کہ پر امن انقلاب اور شعوری تحریک کے ذریعے کامیاب ہوئے۔

  قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی کی 34 ویں برسی کے موقع پر جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ رہبر انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی ایک اعلیٰ پائے کے فقیہ اور تعمیری سیاست کے بانی، عالمی استعماری سازشوں کو بے نقاب کرنے والے، مسلمانوں کو اپنے نظریات اور عمل کے ذریعے وحدت کی لڑی میں پرونے والے، عالم اسلام کو اس کے حقیقی مسائل کی طرف متوجہ کرنے والے، امت مسلمہ کو اس کے داخلی اور خارجی دشمنوں کے چہرے شناخت کرانے والے اور دنیا کو اسلام کے دائرے میں رہتے ہوئے ہرمیدان میں ارتقاءکے مراحل طے کرنے کی بے مثال رہنمائی کرنے والے عظیم انسان تھے۔ یہی وجہ ہے کہ انقلاب اسلامی کی جدوجہد میں امام خمینّی نے طویل جلاوطنی کے باوجود ایران کے عوام کی تربیت اور رہنمائی اس انداز میں کی کہ پر امن انقلاب اور شعوری تحریک کے ذریعے کامیاب ہوئے۔ اس وقت بھی امام خمینی کے جانشین رہبر انقلاب سلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی رہبری میں عالمی استعمار کےخلاف صف اول میں اسلامی جمہوریہ ایران ہی موجود ہے اور حاج قاسم سلیمانی جیسے قابل، ذہین و فطین اور امت مسلمہ کی سرمایہ شخصیات کی قربانیاں جاری ہیں۔

حضرت امام خمینی نے عالمی صہیونیت اور سامراج کے ظلم و استحصال اور جبر و استبداد کے ہاتھوں ستائی ہوئی مظلوم انسانیت کو ذلت و بے بسی کی پستیوں سے نکال کر شرف انسانیت سے ہمکنار کردیا اور یہ امر ایک تاریخی حقیقت بن چکا ہے کہ امام خمینی (رہ) کی بھرپور نظریاتی جدوجہد نے استحصالی اور سامراجی قوتوں کے خلاف تیسری دنیا کی محروم اقوام بالخصوص امت مسلمہ کو مزاحمت کا ایک نیا شعور، ولولہ اور عزم عطا کیا۔

قبلہ اول کی آزادی اور مظلوم فلسطینی مسلمانوں سمیت عالم اسلام پر ہونے والے مظالم پر دنیائے اسلام کو بیدار اور متوجہ کرنا امام خمینی (رہ) کا ہی خاصا تھا۔

About خاکسار

Check Also

امریکی الزامات بے بنیاد/ ملک سے ایرانی تیل کی منتقلی کا کوئی ثبوت نہیں ملا، ملائیشین وزیر اعظم

ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے کہا کہ ملک سے منظور شدہ ایرانی تیل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے