Breaking News
Home / اخبار / قم، آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی یوم القدس ریلی میں شرکت

قم، آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی یوم القدس ریلی میں شرکت

بحرینی شیعوں کے قائد آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم نے قم المقدسہ ایران میں یوم القدس کی ریلی میں شرکت کی اور اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کا تعلق پورے عالم اسلام سے ہے اور مسئلہ فلسطین کے تعلق سے مسلمان ذمہ دار ہیں۔

  رہبرِ شیعیان بحرین آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم نے قم ایران میں منعقد ہونے والی یوم القدس کی ریلیوں میں میں شرکت کی اور اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی یوم القدس صرف فلسطین اور قدس شریف سے متعلق نہیں ہے؛ بلکہ اس کا تعلق پوری اسلامی دنیا سے ہے اور مسئلہ فلسطین کے تعلق سے مسلمان زمہ دار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلمانانِ عالم نے عالمی یوم القدس مارچ میں شرکت کرکے یہ پیغام دیا کہ بیت المقدس اور مسئلہ فلسطین ان کیلئے اب بھی اہم ہیں اور امت مسلمہ کا اہم مسئلہ اور قلب تصور کیا جاتا ہے۔

بحرینی شیعہ رہنما نے اس امید کا اظہار کیا کہ فلسطینیوں کے جہاد، مزاحمت اور امت اسلامیہ کی حمایت سے قدس شریف جلد ہی آزاد ہو کر امت اسلامیہ کی طرف لوٹ آئے گا۔

About خاکسار

Check Also

غزہ میں امن کے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا، پاکستانی وزیراعظم

شہباز شریف نے کہا کہ غزہ میں امن کے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے