Breaking News
Home / اخبار / خودمختار فلسطین کے قیام کےبغیر اسرائیل سے تعلقات قائم نہیں ہوسکتے، سعودی عرب

خودمختار فلسطین کے قیام کےبغیر اسرائیل سے تعلقات قائم نہیں ہوسکتے، سعودی عرب

سعودی وزارت خارجہ نے رسمی طور پر بیان میں فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

 الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ سعودی عرب نے خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت پر دوبارہ تاکید کی ہے۔

سعودی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطین کے بارے میں ہمارا موقف یہ ہے کہ فلسطینی بھائیوں کو ان کے حقوق ملنا چاہئے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم نے واشنگٹن کو واضح طور پر بتادیا ہے کہ جب تک بیت المقدس کو دارالحکومت بناتے ہوئے ایک خودمختار فلسطین کا قیام عمل میں نہیں لایا جاتا اور غزہ پر اسرائیلی جارحیت ختم نہیں ہوتی، اسرائیل کے ساتھ کوئی سفارتی تعلقات قائم نہیں ہوں گے۔

سعودی وزارت خارجہ نے تاکید کی ہے کہ تل ابیب کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کے لئے خودمختار فلسطینی ریاست کا قیام ضروری ہے۔

یاد رہے کہ امریکی وزیرخارجہ بلینکن نے گذشتہ دنوں مشرق وسطی کا دورہ کرتے ہوئے ریاض میں سعودی حکام سے ملاقات کی تھی۔

About خاکسار

Check Also

برطانیہ، فرانس اور جرمنی سے نمٹنا باقی ہے، جنرل قاآنی

"وعدہ صادق آپریشن” میں ایرانی حملوں کو روکنے کی کوشش کرنے پر القدس فورس کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے