Breaking News
Home / اخبار / امام رضا (ع) : صلہ رحم اورپڑوسیوں کے ساتھ اچھاسلوک کرنے سے مال میں اضافہ ہوتا ہے

امام رضا (ع) : صلہ رحم اورپڑوسیوں کے ساتھ اچھاسلوک کرنے سے مال میں اضافہ ہوتا ہے

مطابق آج ایران بھر میں آسمان امامت اور ولایت کے آٹھویں درخشاں ستارے حضرت امام علی بن موسی الرضا علیہ السلام کا یوم شہادت مذہبی عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ حرم رضوی میں زائرین طبی ہدایات کی رعایت کرتے ہوئے عزاداری میں مصروف ہیں۔

حضرت امام رضا علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے ایران کے تمام شہروں میں مجالس عزا اہتمام کیا جارہا ہے۔ ہیں۔ مورخین کے مطابق حضرت امام رضا علیہ السلام  بتاریخ ۱۱/ ذیقعدہ ۱۵۳ ھ یوم پنجشنبہ بمقام مدینہ منورہ پیدا ہوئے اور 30 صفر المظفر کو آپ مشہد مقدس میں درجہ شہادت پر فائز ہوئے۔

آپ کے والدماجد حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام نے لوح محفوظ کے مطابق اورتعیین رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے موافق آپ کو” اسم علی” سے موسوم فرمایا،آپ آل محمد (ص) کے تیسرے ” علی”  ہیں (3)

آپ کی کنیت ابوالحسن تھی اورآپ کے القاب صابر،زکی،ولی،رضی،وصی تھے اورمشہورترین لقب رضا تھا۔ (4)

علامہ طبرسی تحریرفرماتے ہیں کہ آپ کورضااس لیے کہتے ہیں کہ آسمان وزمین میں خداوعالم ،رسول اکرم اورآئمہ طاہرین،نیزتمام مخالفین وموافقین آپ سے راضی تھے (5)۔

حضرت امام رضاعلیہ السلام سے بے شماراحادیث مروی ہیں جن میں سے بعض مندرجہ ذیل ہیں:

۱ ۔ بچوں کے لیے ماں کے دودھ سے بہترکوئی دودھ نہیں ۔

۲ ۔ سرکہ بہترین سالن ہے جس کے گھرمیں سرکہ ہوگاوہ محتاج نہ ہوگا۔

۳ ۔ ہرانارمیں ایک دانہ جنت کاہوتاہے

۴ ۔ منقی صفراکودرست کرتاہے بلغم کودورکرتاہے پٹھوں کومضبوط کرتاہے نفس کوپاکیزہ بناتااوررنج وغم کودورکرتاہے۔

۵ ۔شہدمیں شفاہے ،اگرکوئی شہدہدیہ کرے توواپس نہ کرو۔

۶ ۔ گلاب جنت کے پھولوں کا سردار ہے۔

۷ ۔ بنفشہ کاتیل سرمیں لگاناچاہئے اس کی تاثیرگرمیوں میں سرداورسردیوں میں گرم ہوتی ہے۔

۸ ۔ جوزیتون کاتیل سرمیں لگائے یاکھائے اس کے پاس چالیس دن تک شیطان نہ آئے گا۔

۹ ۔ صلہ رحم اورپڑوسیوں کے ساتھ اچھاسلوک کرنے سے مال میں زیادتی ہوتی ہے۔

۱۰ ۔ اپنے بچوں کاساتویں دن ختنہ کردیاکرواس سے صحت ٹھیک ہوتی ہے اورجسم پرگوشت چڑھتاہے ۔

۱۱ ۔ جمعہ کے دن روزہ رکھنا دس روزوں کے برابرہے۔

۱۲ ۔ جوکسی عورت کامہرنہ دے یامزدورکی اجرت روکے یاکسی کوفروخت کردے وہ بخشانہ جائے گا۔

۱۳ ۔ شہدکھانے اوردودھ پینے سے حافظہ بڑھتاہے۔

۱۴ ۔ گوشت کھانے شفاہوتی ہے اورمرض دورہوتاہے۔

۱۵ ۔ کھانے کی ابتداء نمک سے کرنی چاہئے کیونکہ اس سے ستربیماریوں سے حفاظت ہوتی ہے جن میں جذام بھی ہے۔

۱۶ ۔ جودنیامیں زیادہ کھائے گاقیامت میں بھوکارہے گا۔

۱۷ ۔ مسورسترانبیاء کی پسندیدہ خوراک ہے اس سے دل نرم ہوتاہے اورآنسوبنتے ہیں ۔ ۱۸ ۔ جوچالیس دن گوشت نہ کھائے گابداخلاق ہوجائےگا۔

۱۹ ۔ کھاناٹھنڈاکرکے کھاناچاہئے۔ ۲۰ ۔ کھانے پیالے کے کنارے سے کھانا چاہئے۔

۲۱ ۔ عمرطول کے لیے اچھاکھانا،اچھی جوتی پہننااورقرض سے بچنا،کثرت جماع سے پرہیزکرنا مفیدہے۔

۲۲ ۔ اچھے اخلاق والاپیغمبراسلام کے ساتھ قیامت میں ہوگا۔ ۲۳ ۔ جنت میں متقی اورحسن خلق والوں کی اورجہنم میں پیٹواور زناکاروں کی کثرت ہوگی۔

۲۴ ۔ امام حسین کے قاتل بخشے نہ جائیں گے ان کابدلہ خدالے گا۔

۲۵ ۔ حسن اورحسین علیہم السلام جوانان جنت کے سردارہیں اوران کے پدربزرگواران سے بہترہیں۔

۲۶ ۔ اہل بیت کی مثال سفینہ نوح جیسی ہے ،نجات وہی پائے گا جواس پرسوارہوگا۔

۲۷ ۔ حضرت فاطمہ ساق عرش پکڑکرقیامت کے دن واقعہ کربلاکافیصلہ چاہیں گی اس دن ان کے ہاتھ میں امام حسین علیہ السلام کاخون بھراپیراہن ہوگا۔

۲۸ ۔ خداسے روزی صدقہ دیے کرمانگو۔

۲۹ ۔ سب سے پہلے جنت میں وہ شہدااورعیال دارجائیں گے جوپرہیزگارہوں گے اورسب سے پہلے جہنم میں حاکم غیرعادل اورمالدارجائیں گے (مسندامام رضاطبع مصر ۱۳۴۱ ہجری)

۳۰ ۔ ہرمومن کاکوئی نہ کوئی پڑوسی اذیت کاباعث ضرورہوگا۔

۳۱ ۔ بالوں کی سفیدی کاسرکے اگلے حصے سے شروع ہونا سلامتی اوراقبال مندی کی دلیل ہے اوررخساروں ڈاڑھی کے اطراف سے شروع ہونا سخاوت کی علامت ہے اورگیسوؤں سے شروع ہونا شجاعت کانشان ہے اورگدی سے شروع ہونانحوست ہے۔

۳۲ ۔ قضاوقدرکے بارے میں آپ نے فضیل بن سہیل کے جواب میں فرمایاکہ انسان نہ بالکل مجبورہے اورنہ بالکل آزادہے۔  (6)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1   : (اعلام الوری ص ۱۸۲ ، جلاء الیعون ص ۲۸۰ ،روضة الصفاجلد ۳ ص ۱۳ ، انوارالنعمانیہ ص ۱۲۷)

2   : (فصل الخطاب وجلاء العیون ص ۲۷۹)

3   :  (اعلام الوری ص ۲۲۵ ،مطالب السئول ص ۲۸۲) ۔

4  : نورالابصارص ۱۲۸ وتذکرة خواص الامة ص ۱۹۸) ۔

5 : اعلام الوری ص ۱۸۲)

6   : نورالابصار ص ۱۴۰)

About خاکسار

Check Also

ہم امریکیوں کی نقل بھی نہیں کرسکتے

حیرت اس بات کی ہے ان غیر مسلم اور لبرل ممالک میں غاصب صیہونیوں کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے