Breaking News
Home / اخبار / غزہ کے ٹنل کی موجودگی میں حماس کی شکست ناممکن ہے، نیویارک ٹائمز

غزہ کے ٹنل کی موجودگی میں حماس کی شکست ناممکن ہے، نیویارک ٹائمز

امریکی اخبار نے غزہ کے ٹنل کی موجودگی میں حماس کی شکست کو ناممکن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ کے بعد حماس غزہ پر حاکم ہوگی۔

  کہا ہے کہ امریکی جریدے نیویارک ٹائمز نے غزہ میں جاری جنگ کے بارے میں کہا ہے کہ جب تک غزہ کے زیرزمین ٹنل باقی ہیں، اسرائیل کو حماس کے خلاف فتح ملنا ناممکن ہے۔

اخبار نے مزید کہا ہے کہ جنگ کے بعد غزہ پر حماس ہی حاکم ہوگی۔ زیر زمین ٹنل کی وجہ سے جنگ ختم ہوتے ہی حماس خود کو سنبھال لے گی اور غزہ پر حاکم ہوگی۔

اخبار کے مطابق امریکی نے صہیونی حکام پر واضح کردیا ہے کہ بے گھر فلسطینیوں کو رفح سے نکالنے کا کوئی جامع منصوبہ نہ ہونے کی وجہ سے جانی نقصان میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔

امریکی حکام نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت کو رفح میں قتل عام سے باز رکھنے کا واحد ذریعہ قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ ہے۔

اخبار نے امریکی حکام کے حوالے سے کہا ہے کہ حماس کے اندر اتنی صلاحیت ہے کہ جنگ کے بعد دوبارہ خود کو سنبھالے اور غزہ کی حکومت ہاتھ میں لے۔

About خاکسار

Check Also

ایران اور پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دیا، ترجمان وزارت خارجہ

وزارت خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے