Breaking News
Home / اخبار / روزہ کے طبی فوائد:

روزہ کے طبی فوائد:

روزہ کے طبی فوائد:
ڈاکٹر قاسم یزدانی کا کہنا ہے:
اسے پہلے کہ روزے کے بارے میں طبی حوالے سے بات کریں اس نقطے کی طرف توجہ ضروری ہے کہ روزہ قرآن میں ایک عبادت کے طور پر ذکر ہوا ہے ، لہذا اس کو عبادت سمجھ کر انجام دینا چاہیے.کیونکہ علم جتنی ترقی کر جائے پھر بھی محدود ہے. حکمت الٰہی کو پوری طرح سمجھنے کی قدرت نہیں رکھتا لیکن یہ بات باعث نہیں بننی چاہیے سائنس نے جو روزے کے بارے میں انکشافات کیے ہیں بیان نہ کیے جائیں.اس بات کی طرف بھی توجہ کرنی چاہیے کہ سائنس دان آج ہمیں روزے کے فوائد بتا رہے ہیں اور کہتے ہیں کہ اسے بیماریوں کا علاج ہوتا ہے، جبکہ طبیبوں کے سردار طبیب نے آج سے چودہ سوسال پہلے ایک چھوٹے سے جملے میں اس راز کو بیان کیا اور فرمایا: روزہ رکھو تا کہ صحت مند رہو.
یہ ہمارا غلط خیال ہے کہ ہم روزے سے مریض یا کمزور ہو جائیں گے بلکہ روزہ ہماری سلامتی کے لیے ہے. خدا وند عالم ہمیں سالم دیکھنا چاہتا ہے اور ہماری روح اور جسم کی سلامتی کے لیے روزہ فرض کیا ہے.
ھاضمہ کا سیسٹم سب سے فعال سیسٹم ہے روزے کی حالت میں اس کو آرام کا موقع مل جاتا ہے. روزے کے بہت سے فوائد ہیں جن میں سے بعض یہ ہیں.

* روزے سے بدن کی اضافی چربی ( جو موٹاپے کا باعث بنتی ہے ) سے چھٹکارا مل جاتا ہے.بدن کی چربی کو ختم کرنے لیے بھوک بہترین علاج ہے اور چربی کے ختم ہونے سے موٹاپا بھی ختم ہو جائے گا.

* بدن سے زہریلے مواد خارج ہو جاتے ہیں.

* غدودوں اور سیلول کو دوبارہ طاقت جمع کرنے کی فرصت مل جاتی ہے.

* گردوں اور عمل اخراج کو نسبتاً استراحت ملتی ہے.

* شریانوں میں جو چربی جم جاتی ہے وہ روزے سے کم ہو جاتی ہے اور شریانیں سخت ہونے سے بچ جاتی ہیں.

* روزے کی وجہ سے بھوک باعث بنتی ہے کہ انسان شوق کے ساتھ غذا کھائے جبکہ پہلے ایک عادت بن چکی ہوتی ہے.

اگر روزے کے آداب اس طرح بجا لائیں جسطرح محمد و آل محمد علیھم السلام نے فرمایا ہے تو یہ ہمارے لیے بھوک کے ساتھ بہتریں علاج ہے.ایسی روش کہ یورپین ابھی متوجہ ہوئے ہیں.ایک اتریشی ڈاکٹر پارسیلوس کہتا ہے ” ممکن ہے بھوک کا فائدہ معالجہ میں دوائی کے فائدہ سے زیادہ ہو” ایک اور ڈاکٹر ھلبا(helba) اپنے مریضوں کو چند دن غذا منع کرتا تھا اور پھر ہلکی غذا تجویز کرتا تھا. پاشوتین کا نظریہ ہے کہ:( روزہ انسان کی جوانی کو پلٹا سکتا ہے.) خلاصه یہ کہ روزہ انسان کو روحانی حوالے سے بھی قوی کرتا ہے اور جسمانی حوالے سے بھی.ہمارا موضوع یہاں چونکہ طب ہے اس لیے جسمانی فوائد بیان کیے وگرنہ روحانی قرآن خود بیان کرتا ہے.اور قرآن کی گواہی ہمارے لیے کافی ہے.

اس کریم خالق نے جو ماں سے کئی گنا زیادہ ہم سے محبت کرتا ہے اس نے ہمیں ایک تحفہ دیا.اور ہم روزہ کو رکھ کر معدے کی بیماریوں ، موٹاپے ، شریانوں کا سخت ہو جانا ، ہائی بلیڈ پریشر ، گردوں کی مشکلات ، دمہ اور سانس کی مشکلات سے بچ سکتے ہیں.

ممکن ہے بعض بدن کے ساتھ روزہ سازگار نہ ہو اسی وجہ سے قرآن پاک نے مریضوں کو رخصت دی ہے.

About خاکسار

Check Also

امریکی الزامات بے بنیاد/ ملک سے ایرانی تیل کی منتقلی کا کوئی ثبوت نہیں ملا، ملائیشین وزیر اعظم

ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے کہا کہ ملک سے منظور شدہ ایرانی تیل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے