Breaking News
Home / اخبار / ایم ڈبلیو ایم کے تحت جنوبی پنجاب پاکستان میں فلسطین مارچ؛ بزدل اسرائیل اپنی شکست کی خفت مٹانے کے لیے نہتے عوام کا قتل عام کر رہا ہے

ایم ڈبلیو ایم کے تحت جنوبی پنجاب پاکستان میں فلسطین مارچ؛ بزدل اسرائیل اپنی شکست کی خفت مٹانے کے لیے نہتے عوام کا قتل عام کر رہا ہے

سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے فلسطین مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے فرعون غزہ پر حملہ آور ہیں، خدا چاہتا ہے مظلومین ظلم کے مقابلے میں فریاد بلند کریں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان جنوبی پنجاب اور آئی ایس او پاکستان کے زیر اہتمام آزادی فلسطین مارچ علی چوک، حسین آگاہی سے ہوتا ہوا گھنٹہ گھر چوک پر جلسے کی شکل اختیار کر گیا، مارچ میں منہاج آلقران، متحدہ موومنٹ پاکستان و دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین سمیت ہزاروں کی تعداد میں عوام کی شرکت۔

 سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے فلسطین مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی بزدل ہیں جو عام عوام کا قتل عام کر رہے ہیں، کہاں گئے انسانی حقوق عورتوں بچوں کے حقوق۔؟ غزہ میں امریکی کے برطانیہ کے فوجی مارے جا رہے ہیں، پوری دنیا کے فرعون غزہ پر حملہ آور ہیں، خدا چاہتا ہے مظلومین ظلم کے مقابلے میں فریاد بلند کریں، اس وقت دو طرح کی جبگ جاری ہے ایک اسلحے کی اور ایک بیانیے کہ جنگ ہے، آپ نے بیانیے کی جنگ میں اسرائیل امریکہ کو شکست دے دی ہے، آج دنیا فلسطینیوں کے حق میں سراپا احتجاج ہے، خطہ اولیا اللہ کی سر زمین پر مظلومین فلسطین کے حق میں نکلنے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں، مزاحمت نے اسرائیل کو گھیر لیا ہے، اسرائیل کا وجود جلد ختم ہونے والا ہے، دو ریاستی حل کے فارمولے کو سختی سے مسترد کرتے ہیں، ملی یکجہتی کونسل کے پلیٹ فارم پر ملین مارچ کا فیصلہ کیا گیا ہے، پاکستان کی تاریخ میں ایسا ملین مارچ پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا ہو گا۔

بزدل اسرائیل اپنی شکست کی خفت مٹانے کے لیے نہتے عوام کا قتل عام کر رہا ہے

سربراہ جمیعت علمائے اہلحدیث ضیاء اللہ شاہ بخاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی سفاکیت کو روکنے میں جہاں عالمی برادری ناکام ہے وہاں اسلامی ممالک اور عرب لیگ بھی مکمل خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، آج جس طرح فلسطینی عوام کا قتل عام ہو رہا ہے حق بنتا تھا کہ تمام کلمہ گو متحد ہو کر اسرائیل کو واضح اور جرآت مندانہ پیغام دیتے، جنگ بندی کی قرارداد کو امریکہ کا ویٹو کرنا مسلم حکمرانوں کے منہ پر تماچہ ہے۔

بزدل اسرائیل اپنی شکست کی خفت مٹانے کے لیے نہتے عوام کا قتل عام کر رہا ہے

وائس چیئر مین ایم ڈبلیو ایم علامہ سید احمد اقبال رضوی نے مارچ سے خطاب میں کہا پاکستان کے حکمران اسرائیل نارملائزیشن کی شیطانی چالوں سے باز رہیں، ریاست صرف فلسطین ہے دو ریاستی فارمولہ مسترد کرتے ہیں، امریکہ کا تسلط دنیا پر کمزور ہو چکا ہے، دنیا کی مزاحمت اور بیداری نے امریکی ہیبت کو توڑ دیا ہے، اس وقت دنیا میں تمام قومیں فلسطین کے ساتھ ہیں جبکہ حکمران طبقہ اسرائیل کی پشت پر نظر آتا ہے، آزادی فلسطین قریب ہے اور اسرائیل نابود ہو کر رہے گا۔

بزدل اسرائیل اپنی شکست کی خفت مٹانے کے لیے نہتے عوام کا قتل عام کر رہا ہے

ایم ڈبلیو ایم کے جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی نے کہا یہاں موجود بچے فلسطین کے بچوں کے ساتھ کھڑے ہیں، ملت پاکستان مظلومین فلسطین کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے، گریٹر اسرائیل کا منصوبہ خاک میں مل گیا ہے،انسانی حقوق کے علمبراد کہلانے والے درندوں۔سے بھی بدتر نکلے، امریکی، امریکی اور یورپ کا چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے، فلسطینوں پر سلام ہو جنہوں نے یورپ و امریکہ کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے آشکار کر دیا، ساٹھ دنوں کہ  جنگ نے ثابت کیا مزاحمت مظبوط ہے، ان تمام بچوں عورتوں مردوں۔کو سلام پیش کرتے ہیں جو فلسطینوں کے لئے یورپ و امریکہ میں نکلے، پاکستان میں اسرائیل کے حق میں بیانیہ بنانے والے نظریہ پاکستان کے مخالف ہیں۔

بزدل اسرائیل اپنی شکست کی خفت مٹانے کے لیے نہتے عوام کا قتل عام کر رہا ہے

جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے کہا کہ ہم اہل غزہ کے مظلومین کے ساتھ کھڑے ہیں، آج انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر بھی دنیا کے نام نہاد حقوق انسانی کے نام نہاد دعویٰ داروں نے مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے، امریکہ اسرائیل کی درندگی کی کھل کر حمایت کر رہا ہے عالم اسلام کا کردار مایوس کن ہے۔

About خاکسار

Check Also

امریکی طلباء کے احتجاج کا دلچسب انداز/یونیورسٹی سربراہ کو فلسطینی پرچم پیش کر دیا

پیٹرز امریکن یونیورسٹی کے متعدد طلباء نے صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے