Breaking News
Home / اخبار / دنیا بھر کے مسلمان عالمی یوم القدس کے موقع پر ریلیوں میں شرکت کریں، حسن نصراللہ

دنیا بھر کے مسلمان عالمی یوم القدس کے موقع پر ریلیوں میں شرکت کریں، حسن نصراللہ

حزب اللہ کے سربراہ نے فلسطین کے ساتھ یکجہتی پر تاکید کرتے ہوئے عالمی سطح پر مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ عالمی یوم القدس کے موقع پر بڑی تعداد میں ریلیوں میں شرکت کریں۔

  لبنانی تنظیم حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے عالمی یوم القدس کے موقع پر دنیا بھر کے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ غزہ کے فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنے کے لئے ریلیوں اور احتجاجی مظاہروں میں شرکت کریں۔

اولین شب قدر کے موقع پر اپنے خطاب میں نصراللہ نے یوم القدس کو زندہ رکھنے پر زور دیا جو رمضان المبارک کے آخری جمعہ المبارک کو منایا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سال رمضان المبارک کے موقع پر فلسطینی عوام نہایت ہی مشکلات کا شکار ہیں۔ ایک طرف فلسطینی عوام صہیونی مظالم کا شکار ہورہے ہیں تو دوسری جانب فلسطینی مجاہدین مختلف محاذوں پر صہیونی فورسز سے نبردآزما ہیں۔

سید حسن نصراللہ نے یمن، شام، عراق، اور لبنان میں فلسطین کی حمایت کرتے ہوئے لڑنے والے مجاہدین کے لئے خصوصی دعا کرنے کی اپیل کی۔ شب قدر دعا اور راز و نیاز کی رات ہے لہذا اس رات عالمی استکبار کے مظالم کا شکار فلسطینی بھائیوں کو ہرگز فراموش نہ کیا جائے۔

About خاکسار

Check Also

تہران ٹائمز کی رپورٹ؛ ایران کی دور اندیش قیادت نے ملک کو ترقی کے راستے پر گامزن کر دیا

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی بصیرت نے اسلامی جمہوریہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے