Breaking News
Home / اخبار / کشمیر میں بھارتی فوج نے تاریخی جامع مسجد میں نمازعید سے روک دیا

کشمیر میں بھارتی فوج نے تاریخی جامع مسجد میں نمازعید سے روک دیا

جموں و کشمیر میں مودی حکومت نے ہفتہ کو سری نگر کی تاریخی جامع مسجد میں عیدالفطر کی نماز ادا کرنے سے روک دیا۔

 کشمیری میڈیا سے نقل کیا ہے کہ لوگوں کو علاقے کی عظیم الشان مسجد میں نماز عید کی ادائیگی سے روکنے کے لیے شہر کے نوہٹہ علاقوں میں بھارتی فوج کے دستے، نیم فوجی دستے اور پولیس اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔

بھارتی فوج نے نماز فجر کے وقت مسجد کی انتظامیہ کو نماز عید کا اجتماع پر پابندی کے غیر قانونی فیصلے سے آگاہ کیا جس پر نمازیوں میں غم وغصے کی لہر دوڑ گئی اور انھوں نے “گو انڈیا گو” اور “ہم کیا چاہتے ہیں، آزادی” کے نعرے لگائے۔یاد رہے کہ سری نگر کی تاریخی جامع مسجد کی انتظامیہ نے عیدالفطر کی نماز صبح 9 بجے ادا کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم بھارت نواز کٹھ پتلی حکومت نے اجازت دینے سے انکار کر دیا جس سے بھارت کے سیکولر اسٹیٹ ہونے کا نام نہاد دعوے کی قلعی کھل گئی۔

کشمیر کے مفتی اعظم مفتی ناصر الاسلام اور حریت رہنماؤں نے جامع مسجد سری نگر میں عید کے اجتماع کی اجازت نہ دینے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں مذہبی آزادی کو کچلا جا رہا ہے جس کا سب سے زیادہ نشانہ مسلمان بن رہے ہیں۔

About خاکسار

Check Also

ہم امریکیوں کی نقل بھی نہیں کرسکتے

حیرت اس بات کی ہے ان غیر مسلم اور لبرل ممالک میں غاصب صیہونیوں کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے