Breaking News
Home / اخبار / غزہ کی جنگ میں شکست کا سامنا ہے، اعتراف کا دبے الفاظ میں اعتراف

غزہ کی جنگ میں شکست کا سامنا ہے، اعتراف کا دبے الفاظ میں اعتراف

صہیونی وزیراعظم نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیل کو غزہ میں ابھی تک قابل ذکر کامیابی حاصل نہیں ہوئی ہے۔

  رائٹرز کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی وزیراعظم نتن یاہو نے غزہ میں جنگ بندی کی عالمی اپیل کو مسترد کردیا ہے۔

انہوں نے غزہ کی جنگ کے بارے میں کہا کہ کئی مہینے حملوں کے باوجود اب تک اسرائیل کو قابل ذکر کامیابی نصیب نہیں ہوسکی ہے۔ درحقیقت یہ صورتحال اسرائیل کی شکست کے مترادف ہے جس کی تلافی کے لئے رفح پر حملہ ناگزیر ہے۔ اگر اس وقت جنگ بندی کی جائے تو اس کا مطلب یہ ہوگا کہ ہم غزہ میں شکست کھاچکے ہیں۔

نتن یاہو نے مزید کہا کہ جب تک غزہ میں اسرائیل کے اہداف حاصل نہ ہوجائیں، جنگ بندی نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل بین الاقوامی دباو کے سامنے کبھی نہیں جھکے گا اور رفح پر حملہ کرکے حماس کو نابود کرنے کے منصوبے کو عملی جامہ پہنائے گا

About خاکسار

Check Also

حماس نے صہیونی خفیہ ادارے تک کیسے رسائی حاصل کی، صہیونی اخبار کا تہلکہ خیز انکشاف

صہیونی اخبار کے مطابق حماس صہیونی خفیہ اہلکاروں اور جاسوسوں کے ٹیلی فون ٹیپ کرتی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے