Breaking News
Home / اخبار / غزہ جنگ، شہید ہونے والے صحافیوں کی تعداد 136 ہوگئی

غزہ جنگ، شہید ہونے والے صحافیوں کی تعداد 136 ہوگئی

فلسطینی ذرائع نے غزہ کی پٹی میں جنگ کے آغاز سے اب تک 136 صحافیوں کی شہادت کی خبر دی ہے۔

 غزہ کی پٹی میں فلسطینی حکومت کے اطلاعاتی دفتر نے قابض صیہونی فوج کے حملوں میں مزید 3 صحافیوں کی شہادت سے آگاہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق غزہ کے جنوب مشرق میں الکوائی اسکوائر پر بمباری سے زخمی ہونے والا محمد الریفی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

نیز عبدالرحمن صایمہ غزہ کی پٹی کے البریج کیمپ پر بمباری کے نتیجے میں شہید ہوئے۔

دوسری جانب قدس چینل کے اینکر پرسن اور مذہبی پروگرام آرگنائزر محمد عماد عیسیٰ غزہ پر بمباری کے نتیجے میں اپنے اہل خانہ سمیت  شہید ہوگئے۔

ان 3 صحافیوں کی شہادت سے جنگ کے آغاز سے اب تک غزہ میں  شہادت پانے والے صحافیوں اور میڈیا کارکنوں کی تعداد 136 ہو گئی ہے۔

About خاکسار

Check Also

غزہ پر تل ابیب کے وحشیانہ جرائم کی انسانی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، سربراہ انصار اللہ

یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ نے اس بات پر زور دیا کہ صیہونی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے