Breaking News
Home / اخبار / پاک ایران گیس لائن منصوبہ تکمیل کے مراحل عبور کرے گا، راستے نکل آئیں گے، پاکستانی وزیر دفاع

پاک ایران گیس لائن منصوبہ تکمیل کے مراحل عبور کرے گا، راستے نکل آئیں گے، پاکستانی وزیر دفاع

خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حکومت ایک سال کے اندر پاکستان میں نمایاں تبدیلی لے کر آئے گی، پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ تکمیل کے مراحل عبور کرے گا اور اس کے راستے نکل آئیں گے۔

 پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ ایرانی صدر کا دورہ پاکستان بڑی پیشرفت تھی، اگر کسی کو اس دورے سے تکلیف ہوئی ہے تو اس کا حل نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے تعلقات کی لمبی چوڑی تاریخ ہے، ایران کے صدر چاہتے تھے کہ وہ پاکستان میں ایک بڑا جلسہ کریں لیکن سیکیورٹی وجوہات کی وجہ سے یہ ممکن نہیں ہوسکا۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ دونوں برادر ملک مل کر دہشت گردی کا مقابلہ کریں گے کیونکہ یہ مشترکہ مسئلہ ہے۔

خواجہ آصف کا یہ بھی کہنا تھا کہ خطے میں بے امنی ہے اور بڑی طاقتوں کی مداخلت بڑھ گئی ہے، اس لیے ہمیں اپنے مفادات کے لیے ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر ضرور جمع ہونا چاہیے۔

About خاکسار

Check Also

ایران کی جانب سے متعدد امریکی شہریوں اور اداروں پر پابندی عائد

ایران کی وزارت خارجہ نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور خطے میں امریکی دہشت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے