Breaking News
Home / اخبار / بھارت میں عام انتخابات، 19 اپریل کو آغاز اور 4 جون کو نتائج کا اعلان ہوگا

بھارت میں عام انتخابات، 19 اپریل کو آغاز اور 4 جون کو نتائج کا اعلان ہوگا

بھارت میں عام انتخابات کا شیڈول جاری کردیا گیا، جس کے تحت 19 اپریل کو انتخابات کا آغاز ہوگا اور 4 جون کو حتمی نتائج کا اعلان کردیا جائے گا۔

 بھارتی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کے الیکشن کمیشن کے عہدیداروں نے نئی دہلی میں نیوز کانفرنس کے دوران شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ پارلیمانی انتخابات 7 مرحلوں میں مکمل ہوں گے اور ووٹنگ کا عمل ختم ہونے کے 3 روز بعد 4 جون کو نتائج آئیں گے۔

بھارت کے چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے بتایا کہ ووٹوں کی گنتی کا عمل بھی 4 جون تک مکمل ہوجائے گا اور انتخابی عمل کی نگرانی دو ہزار 100 مبصرین کریں گے۔

الیکشن کمیشن کے عہدیداروں کے مطابق 96 کروڑ 80 لاکھ ووٹر رجسٹرڈ ہیں، جس میں ایک کروڑ 80 لاکھ نئے ووٹرز بھی شامل ہیں اور یہ ووٹرز لوک سبھا کے 543 ارکان منتخب کریں گے۔

لوک سبھا کے انتخابات کے شیڈول کے اجرا کے موقع پر حکام نے آندھرا پردیش، سکم، اروناچل پردیش اور اڑیسہ میں ریاستی اسمبلیوں کے انتخابات کا بھی اعلان کردیا۔

About خاکسار

Check Also

فلسطین میں صہیونی حکومت انسانی حقوق کی دھجیاں اڑا رہی ہے، "وعدہ صادق آپریشن” کی حمایت کا اعلان

عراق میں دوسری وحدت اسلامی کانفرنس کے اختتام پر جاری ہونے والے بیان میں صہیونی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے