Breaking News
Home / اخبار / انٹونیو گوتریش کا دورہ مصر، رفح بارڈر کا دورہ کرنے کی خواہش

انٹونیو گوتریش کا دورہ مصر، رفح بارڈر کا دورہ کرنے کی خواہش

اقوام متحدہ کے سربراہ نے اپنے دورہ مصر کے دوران رفح بارڈر پر فلسطینی مہاجر کیمپوں کا دورہ کرنے کی خواہش ظاہر کی۔

 اسپوٹنک نے کہا ہے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے سربراہ انٹونیو گوتریش مصر اور فلسطین کی سرحدی گزرگاہ رفح کا دورہ کرنے کے لئے مصر پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  سربراہ اقوام متحدہ غزہ میں صہیونی فورسز کی جارحیت کے نتیجے میں رفح بارڈر پر جمع ہونے والے فلسطینی شہریوں اور مہاجر کیمپوں کا دورہ کرنے کے لئے العریش ائیرپورٹ پر اترچکے ہیں۔

اس موقع پر انہوں نے غزہ امدادی اشیاء کی ترسیل کے لئے فوری طور پر جنگ بندی کی اپیل دہرائی اور کہا کہ غزہ میں فوری طور پر جنگ بندی نہ کی جائے تو مزید انسانی جانوں کا ضیاع ہوسکتا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے صہیونی حکومت نے رفح شہر پر حملے کا دوبارہ عزم ظاہر کیا ہے۔ عالمی سطح پر صہیونی حکومت کو رفح میں جمع ہونے والے فلسطینیوں پر حملے سے روکنے کی کوششیں جاری ہیں

About خاکسار

Check Also

غزہ پر تل ابیب کے وحشیانہ جرائم کی انسانی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، سربراہ انصار اللہ

یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ نے اس بات پر زور دیا کہ صیہونی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے