Breaking News
Home / اخبار / امریکی حکوت کا فلسطین کےحامی طلباء کے خلاف کریک ڈاؤن اظہار رائے کی آزادی کی صریح خلاف ورزی ہے، ایران

امریکی حکوت کا فلسطین کےحامی طلباء کے خلاف کریک ڈاؤن اظہار رائے کی آزادی کی صریح خلاف ورزی ہے، ایران

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکی یونیورسٹیوں میں فلسطینی حامی مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن کو آزادی اظہار رائے کے حق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے امریکی حکومت پر تنقید کی۔

  ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا: فلسطینی عوام کی حمایت کی وجہ سے امریکی یونیورسٹیوں میں طلباء کے خلاف وسیع پیمانے پر کریک ڈاؤن اظہار رائے کی آزادی اور انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی ہے جس سے دنیا بھر کے لوگوں کی تشویش میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے امریکی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ یونیورسٹیوں میں ہونے والی ریلیوں میں طلباء اور ان کے پروفیسرز کے لیے آزادی اظہار اور انسانی حقوق کے اصولوں کے احترام کو یقینی بنائے۔

ناصر کنعانی نے مزید کہا کہ صیہونی حکومت کے لئے واشنگٹن کی حمایت اور غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کی رسوائی کو معترض طلبہ کو دبانے اور یونیورسٹیوں میں جابرانہ ماحول بنا کر چھپایا نہیں جا سکتا۔

واضح رہے کہ امریکی حکام نے آزادی اظہار رائے کے انسانی حق کی دھجیاں اڑاتے ہوئے گزشتہ چند دنوں کے دوران ملک بھر میں فلسطین کی حمایت میں مظاہروں میں شرکت کرنے پر کالج کے درجنوں طلباء کو گرفتار کیا ہے۔

About خاکسار

Check Also

ایران کی جانب سے متعدد امریکی شہریوں اور اداروں پر پابندی عائد

ایران کی وزارت خارجہ نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور خطے میں امریکی دہشت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے