Breaking News
Home / اخبار / عراقی فوج کی داعش کے ٹھکانوں پر بمباری، ذرائع

عراقی فوج کی داعش کے ٹھکانوں پر بمباری، ذرائع

عراقی فوج نے دہشت گردوں کے خلاف اپنی تازہ کارروائی میں صوبہ دیالہ میں داعش کے تین ٹھکانوں کو تباہ کر دیا۔

 المیادین کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ عراقی فوج نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے گذشتہ شام صوبہ دیالہ میں داعش دہشت گرد گروہ کے ٹھکانوں کے خلاف ملکی فضائیہ کے آپریشن سے آگاہ کیا۔

عراقی فوج نے ملک کی سرزمین کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لیے اپنی کارروائیاں کے جاری رکھنے پر زور دیتے ہوئے اعلان کیا کہ اس فضائی کارروائی میں فوج کے F16 طیاروں نے عراقی انٹیلی جنس سروس کے درست اعداد و شمار کی بنیاد پر دیالہ صوبے میں داعش کے تین ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

واضح رہے کہ عراقی حکومت نے جون 2023 میں داعش دہشت گرد گروہ کی باقیات کو تباہ کرنے اور سرحدوں کو محفوظ بنانے کے مقصد سے "سوارڈز آف رائٹ” آپریشن شروع کیا۔

About خاکسار

Check Also

امریکی طلباء کے احتجاج کا دلچسب انداز/یونیورسٹی سربراہ کو فلسطینی پرچم پیش کر دیا

پیٹرز امریکن یونیورسٹی کے متعدد طلباء نے صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے