Breaking News
Home / اخبار / امام خمینی اسلامی جمہوریہ کی روح، امام خمینی صرف کل کے امام نہیں ہیں، آج کے بھی امام ہیں اور آئندہ کل کے بھی امام ہیں
Imam Khamenei،

امام خمینی اسلامی جمہوریہ کی روح، امام خمینی صرف کل کے امام نہیں ہیں، آج کے بھی امام ہیں اور آئندہ کل کے بھی امام ہیں

رہبر انقلاب اسلامی نے امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی تینتیسویں برسی کے پروگرام میں اپنی ت‍قریر کے دوران کہا: امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ، اسلامی جمہوریہ کی روح ہیں اور اگر اس روح کو اسلامی جمہوریہ سے لے لیا جائے اور عدم توجہ کا شکار بنا دیا جائے تو اسلامی جمہوریہ نقش دیوار بن کر رہ جائے  گی۔

رہبر انقلاب اسلامی کے خطاب کے چند نکات:

میری آج کی گفتگو ہمارے عزیز اور عظیم امام خمینی کی شخصیت کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں ہے، ان کے بارے میں بیان کرنے کے لئے اب بھی بہت سی باتیں ہیں۔

میں عشق کی جتنی بھی تشریح کروں  جب عشق کی کیفیت میں آتا ہوں تو اس سے شرمندہ ہو جاتا ہوں

امام خمینی کی شخصیت کے بہت سے پہلو ابھی ناشناختہ ہیں۔ یعنی انقلاب کی موجودہ نسل، خاص کر ہماری نوجوان نسل، ہمارے عزیز امام خمینی کو صحیح طرح سے نہیں پہچانتی، امام خمینی کی عظمت سے واقف نہیں ہے، امام خمینی کا موازنہ مجھ ناچیز جیسے لوگوں سے کرتے ہیں جبکہ فاصلہ بہت زیادہ ہے، کہکشاؤں جتنا فاصلہ ہے۔

امام خمینی صرف کل کے امام نہیں ہیں، آج اور آئندہ کل کے بھی امام ہیں۔ امام خمینی کے درس، دوسرے قدم میں ملک چلانے کا فکری منبع یا سافٹ ویئر ہے۔

نوجوان نسل کو امام خمینی کی شخصیت سے آگاہ کرنا اس لحاظ سے اہم ہے کہ اس سے مستقبل میں صحیح طریقے سے ملک چلانے میں ان کی مدد ہوگي۔ امام خمینی صرف کل کے امام نہیں ہیں، آج کے بھی امام ہیں اور آئندہ کل کے بھی امام ہیں۔

ہماری نوجوان اور با ہوش نسل کو، جو اس انقلاب کے دوسرے قدم کی قومی اور انقلابی ذمہ داری سنبھالنے والی اور ملک کے مستقبل کا مینیجمینٹ کرنے والی ہے، ایک صحیح سافٹ ویئر (فکری ماڈل) کی ضرورت ہے تاکہ وہ انقلاب کے راستے پر صحیح طریقے سے چل سکے۔ ایک اطمینان بخش اور جامع سافٹ ویئر جو اس کی مدد کر سکے، یہ سافٹ ویئر جو اس کی رفتار بڑھانے والا اور مدد کرنے والا ہو ہو سکتا، بلکہ بعض مواقع پر تغیر لانے وا لا ہو سکتا ہے، امام خمینی کے دروس سے عبارت ہے۔ وہ درس جو امام خمینی کی گفتار میں بھی اور ان کے کردار میں بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔

About خاکسار

Check Also

یورپی ممالک اسرائیل کی جنگی جارحیت کو روکنے کے لئے موئثر اقدامات کریں، ایران

ایرانی وزیر خارجہ کے سینئر مشیر برائے سیاسی امور نے کہا ہے کہ یورپی ممالک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے