Breaking News
Home / اخبار / غزہ کو ملیامیٹ کرکے عجائب گھر بنادیا جائے، صہیونی مئیر کی شرانگیزی

غزہ کو ملیامیٹ کرکے عجائب گھر بنادیا جائے، صہیونی مئیر کی شرانگیزی

غاصب صہیونی شہر متولا کے مئیر نے شرانگیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کے رہائشیوں کو قتل کرکے شہر کو ملیامیٹ کیا جائے۔

  فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ مقبوضہ شہر متولا کے مئیر ڈیوڈ آزولای نے فلسطینیوں کے خلاف غیر انسانی بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں رہنے والوں کو اپنی زادگاہ کے ساتھ مکمل مٹادیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں دوبارہ رہائش کو ناممکن بناتے ہوئے ملیامیٹ کرکے پولینڈ کے عجائب گھروں کی طرح بنایا جائے جہاں نازیوں نے قتل عام کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ساحل سمندر سے سرحد تک کسی کو غزہ میں رہنے نہ دیا جائے اور ایک عجائب گھر بناکر دنیا کو اسرائیل کی فوجی طاقت دکھائی جائے۔

متولا لبنان اور اسرائیل کی سرحد پر واقع ایک قصبہ ہے جہاں کے مئیر آزولای نے غزہ جنگ کے حوالے سے کہا ہے کہ اگر اسرائیل اپنی طاقت کا مکمل مظاہرہ نہ کرے تو حزب اللہ بھی اسرائیل پر حملہ آور ہوگی۔

About خاکسار

Check Also

رفح پر صہیونی حملوں کے ساتھ عراقی مقاومت کے اسرائیل پر حملوں میں شدت

رفح پر صہیونی فورسز کی جانب سے باقاعدہ حملوں کا اعلان ہوتے ہی عراقی مقاومت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے