Breaking News
Home / اخبار / ڈونلڈ ٹرمپ گرفتار/کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لئے تیارہے،وائٹ ہاؤس+تصاویر

ڈونلڈ ٹرمپ گرفتار/کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لئے تیارہے،وائٹ ہاؤس+تصاویر

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مجرمانہ الزامات پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔ امریکی تاریخ میں یہ پہلا موقع جب کسی بھی سابق صدر پر فردِ جرم عائد کی گئی ہے۔

  اسپوتنک نیوز ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مجرمانہ الزامات پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔  امریکی تاریخ میں یہ پہلا موقع جب کسی بھی سابق صدر پر فردِ جرم عائد کی گئی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ پر 2016 کی انتخابی مہم کے فنڈز کا غلط استعمال اور بزنس ریکارڈز میں کرپشن کرنے کے الزامات پر فرد جرم عائد کی گئی جس میں سے 34 الزامات کو ڈونلڈ ٹرمپ نے مسترد کردیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ مین ہٹن کریمنل کورٹ میں پیش ہوئے۔ اس موقع پر عدالت کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے جبکہ ٹرمپ کی عدالت میں پیشی کے موقع پر ان کے مخالفین اور سپورٹرز کے درمیان کشیدگی کا ماحول دیکھا گیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ گرفتار/کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لئے تیارہے،وائٹ ہاؤس+تصاویر

ڈونلڈ ٹرمپ نے قبل ازیں خدشہ ظاہر کیا تھا کہ مجھے گرفتار کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا یہ سب بہت غیریقینی ہے، یقین نہیں آتا کہ امریکا میں یہ سب ہورہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ پیشی کے لیے نیویارک کے علاقے مین ہیٹن کی عدالت پہنچے جہاں انہوں نے خود کو ڈسٹرکٹ اٹارنی آفس حکام کے حوالے کیا۔ ٹرمپ کو منگل کو مزید قانونی کارروائی کیلئے نیویارک کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ گرفتار/کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لئے تیارہے،وائٹ ہاؤس+تصاویر

ڈونلڈ ٹرمپ گرفتار/کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لئے تیارہے،وائٹ ہاؤس+تصاویر

 

N

About خاکسار

Check Also

حماس نے صہیونی خفیہ ادارے تک کیسے رسائی حاصل کی، صہیونی اخبار کا تہلکہ خیز انکشاف

صہیونی اخبار کے مطابق حماس صہیونی خفیہ اہلکاروں اور جاسوسوں کے ٹیلی فون ٹیپ کرتی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے