Breaking News
Home / اخبار / ایران کے صدر کی جانب سے اسلامی ممالک کے سربراہوں کو ماہ رمضان کی مبارک بادی

ایران کے صدر کی جانب سے اسلامی ممالک کے سربراہوں کو ماہ رمضان کی مبارک بادی

ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے اسلامی ملکوں کے سربراہوں کے نام اپنے الگ الگ پیغامات میں ماہ مبارک رمضان کی آمد کی مناسبت سے مبارک باد پیش کی ہے۔

 ، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے مختلف مسلم ملکوں منجملہ پاکستان، عراق، ترکیہ، سعودی عرب، تاجیکستان، ازبکستان، شام، عمان، متحدہ عرب امارات، کویت، قطر، قزاقستان اور قرقیزستان کے سربراہوں کے نام اپنے علیحدہ علیحدہ پیغامات میں ماہ مبارک رمضان کی آمد کی مناسبت سے مبارک باد پیش کی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ دنیا کے اکثر مسلم ملکوں میں کل جمعرات کو ماہ مبارک رمضان کی پہلی تاریخ ہے۔

About خاکسار

Check Also

صہیونیت مخالف طلباء تحریک، نیویارک یونیورسٹی میں اساتذہ کی ہڑتال

نیویارک یونیورسٹی کے 120 سے زائد اساتذہ نے پولیس کے ہاتھوں طلباء پر تشدد کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے