Breaking News
Home / اخبار / عرب ممالک کو خطرہ ایران سے نہیں بلکہ صہیونی حکومت سے ہے، فلسطینی وزیر

عرب ممالک کو خطرہ ایران سے نہیں بلکہ صہیونی حکومت سے ہے، فلسطینی وزیر

فلسطینی اتھارٹی کے وزیر برائے اجتماعی ترقی احمد مجدلانی نے تاکید کی ہے کہ امریکہ کی جانب سے سعودی عرب پر اسرائیل سے تعلقات قائم پر زور اس بات کی دلیل ہے کہ واشنگٹن فلسطینی تنازعے میں تعمیری کردار ادا کرنے سے قاصر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جوبائیڈن کی قیادت میں امریکی حکومت ٹرمپ کی سابقہ پالیسی پر عمل پیرا ہے اور صہیونی حکومت اور عرب دنیا کا حصہ قرار دینے کی سازش میں مصروف ہے۔

مجدلانی نے کہا کہ امریکہ خطے میں جنگ کا رخ بدلنے کی کوشش کرتے ہوئے اسرائیل کے بجائے ایران کو عرب ممالک کے خطرے کے طور پر پیش کررہا ہے تاکہ ایران کے خلاف جنگ چھیڑ کر اسرائیل کو اس میں شامل کیا جائے۔

انہوں نے  کہا کہ تہران اور ریاض کے درمیان تعلقات کی بحالی کے بعد یہ سازشیں ناکام ہوگئی ہیں اور امریکی پالیسی کو شدید دھچکہ لگا ہے۔ امریکہ اسرائیل کے عرب ممالک کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کی سرتوڑ کوشش کررہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گذشتہ سال عرب امارات، سوڈان، بحرین اور مراکش جیسے ممالک صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کی کوشش کررہے تھے۔ ان ممالک نے اس حوالے سے عرب ممالک کے درمیان تمام قراردادوں اور مقبوضہ فلسطین کو غاصبوں سے آزاد کرنے کے معاہدوں کی خلاف ورزی کی تھی

About خاکسار

Check Also

حماس نے صہیونی خفیہ ادارے تک کیسے رسائی حاصل کی، صہیونی اخبار کا تہلکہ خیز انکشاف

صہیونی اخبار کے مطابق حماس صہیونی خفیہ اہلکاروں اور جاسوسوں کے ٹیلی فون ٹیپ کرتی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے