Breaking News
Home / اخبار / فلسطینی عوام کی اسرائیلی مظالم کے خلاف مزاحمت کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، سربراہ ایم ڈبلیو ایم پاکستان

فلسطینی عوام کی اسرائیلی مظالم کے خلاف مزاحمت کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، سربراہ ایم ڈبلیو ایم پاکستان

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ فلسطینی عوام کی اسرائیلی مظالم کے خلاف مزاحمت کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ غیور اور شجاع فلسطینیوں کو اپنی سرزمین کے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے۔

 سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ فلسطینی عوام کی اسرائیلی مظالم کے خلاف مزاحمت کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ غیور اور شجاع فلسطینیوں کو اپنی سرزمین کے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے لئے نارملائزیشن کی مہم چلانے والے دیکھ لیں آپ ڈوبتی کشتی میں پاکستان کو سوار کرنا چاہتے ہیں۔ اسرائیلی فضائیہ کے نہتے فلسطینیوں پر حملے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں اور فلسطینی عوام کے پاس گنوانے کو کچھ نہیں بچا، ہار بزدل صہیونیوں  کا مقدر ٹھہرے گی۔

علامہ جعفری نے مزید کہا کہ مسلم امہ فلسطینی کاز کی حمایت میں اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف اپنی خاموشی توڑے۔  اسرائیل گزشتہ سال میں دو سو سے زائد بے گناہ فلسطینیوں کو شہید کر چکا ہے۔ فلسطینوں کی مزاحمت پر اسرائیلی سفاکیت اور بربریت پر خاموش تماشائی عالمی برادری بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے۔

انہوں نے آخر میں کہا کہ ترکیہ اور مصر کو مصلحت پسندی چھوڑ کر مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کرنی چاہیے

About خاکسار

Check Also

تہران ٹائمز کی رپورٹ؛ ایران کی دور اندیش قیادت نے ملک کو ترقی کے راستے پر گامزن کر دیا

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی بصیرت نے اسلامی جمہوریہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے