Breaking News
Home / اخبار / ایرانی صدر وینزویلا سے نکاراگوا روانہ

ایرانی صدر وینزویلا سے نکاراگوا روانہ

  ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی لاطینی امریکی ممالک کے سرکاری دورے پر ہیں اور آج وہ وینزویلا کا دورہ مکمل کر کے نکاراگوا کے دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔

ایرانی صدر اور وینزویلا کے صدر کے مابین ہونے والی ملاقات میں دونوں ممالک کے اعلیٰ سیاسی وفود بھی شامل تھے تاہم دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کیلئے 19 مفاہمتی دستاویزات پر دستخط بھی ہوئے ہیں۔

ایرانی صدر نے اس دوران وینزویلا کی یونیورسٹی میں طلباء اور پروفیسروں کے اجتماع سے خطاب بھی کیا اور اس دوران انہوں نے کہا کہ ایران کی عظیم قوم کے 44 سالہ تجربوں سے معلوم ہوتا ہے کہ دشمنوں پر فتح و کامرانی کا واحد راستہ مزاحمت و مقاومت ہے اور جو چیز دشمن کو پشیمان کر سکتی ہے وہ مؤقف سے پیچھے نہ ہٹنا اور اہداف پر اصرار ہے۔

About خاکسار

Check Also

پاکستانی شہر ملتان میں اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، اسرائیلی پرچم نذر آتش

مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم ملتان کے ضلعی صدر فخر نسیم صدیقی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے