Breaking News
Home / اخبار / عمران خان نے دنیا کو پیغام دیا کہ پاکستان کو ایڈ نہ دو حکمران کھاجائیں گے، شہباز شریف

عمران خان نے دنیا کو پیغام دیا کہ پاکستان کو ایڈ نہ دو حکمران کھاجائیں گے، شہباز شریف

پاکستانی وزیراعظم نے کہاکہ عمران خان نے دنیا کو پیغام دینے کی کوشش کی کہ پاکستان کو ایڈ نہ دو حکمران کھاجائیں گے۔

 پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی صدر سے ملاقات میری اجازت سے ہوئی۔ پاکستان کے لیے ایک کیا سو قدم بھی آگے بڑھا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تالی ایک نہیں دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے۔پاکستان کی خاطر تمام اختلافات بھلا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی میں میرے خلاف 2سال تک تحقیقات ہوتی رہیں۔ پاناما میں نواز شریف کا دُو ردُورتک  نام نہیں تھا۔ برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کی تحقیقات کانتیجہ سب کے سامنے ہے۔ ڈیلی میل کے مجھ پر الزامات کے بعد معافی بھی عیاں ہوگئی۔

وزیراعظم نے کہا کہ سابقہ حکومت نے شریف خاندان نہیں بلکہ پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کی۔ کیس پاناما کا تھا اورسزا اقامہ  پرد ی گئی۔ میں نے اعلان کیا کہ میں ان کیخلاف عدالت میں جاؤں گا۔ ڈیلی میل نے غیر مشروط معافی مانگی۔ عمران خان کے دباؤ پر مجھ پر الزامات لگائے گئے۔ ان کے الزامات سے ملک کی جگ ہنسائی ہوئی۔ انہوں نے دنیا کو پیغام دینے کی کوشش کی کہ پاکستان کو ایڈ نہ دو حکمران کھاجائیں گے۔

About خاکسار

Check Also

حزب اللہ کے صیہونی فوج کے اہم ٹھکانوں پر نئے حملے

لبنان کی حزب اللہ نے ایک نئی کارروائی میں مقبوضہ فلسطین کے شمال میں صہیونی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے