Breaking News
Home / اخبار / حزب اللہ نے صیہونی فوج کی برینٹ اور الرہاب چھاونی کو نشانہ بنایا

حزب اللہ نے صیہونی فوج کی برینٹ اور الرہاب چھاونی کو نشانہ بنایا

لبنان کی اسلامی مزاحمت نے صیہونی رجیم کے فوجی ٹھکانوں پر نئے حملوں کی خبر دی ہے۔

  المیادین کے حوالے سے بتایا ہے کہ لبنان کی اسلامی مزاحمت نے خبر دی ہے کہ اس نے صیہونی فوج کی برنیت چھاونی کو گائیڈڈ میزائل سے نشانہ بنایا جس میں متعدد فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

دوسری جانب جنوبی لبنان میں المیادین کے نامہ نگار نے عیتانہ قصبے کے گرد قابض حملہ آوروں کے حملے کی خبر دی ہے۔

لبنان کی اسلامی مزاحمت نے بھی کہا کہ قابض رجیم کے الراہب فوجی مرکز کو مناسب ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔

واضح رہے کہ جنگ کے آغاز سے لے کر اتوار تک حیفہ اور شمالی مقبوضہ فلسطین میں 1405 صہیونی زخمی ہوئے ہیں جس کا اعلان قابض رجیم کے ایک سرکاری مرکز نے کیا۔

قبل ازیں خبر رساں ذرائع نے بتایا تھا کہ صفد شہر اور الجلیل کے اطراف میں خطرے کے سائرن کی آواز سنی گئی ہے۔

About خاکسار

Check Also

یورپی ممالک اسرائیل کی جنگی جارحیت کو روکنے کے لئے موئثر اقدامات کریں، ایران

ایرانی وزیر خارجہ کے سینئر مشیر برائے سیاسی امور نے کہا ہے کہ یورپی ممالک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے