Breaking News
Home / اخبار / بھارت نے پرائیویٹ راکٹ وکرم ایس کو لانچ کردیا

بھارت نے پرائیویٹ راکٹ وکرم ایس کو لانچ کردیا

مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ہندوستان کے خلائی پروگرام کے سفر میں یہ واقعی ایک نئی شروعات، ایک نئی صبح اور ایک نئی پہل ہے۔ یہ ہندوستان کے لیے اپنے خود کے راکٹ تیار کرنے کا ایک اہم موڑ ہے اور ہندوستان کی اسٹارٹ اپ تحریک میں ایک اہم موڑ ہے۔

  نقل کیاہےکہ انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن  (ISRO) کے صدر پون کمار گوئنکا نے ملک کا پہلا پرائیویٹ راکٹ وکرم ایس (Vikram-S) کو سری ہری کوٹا سے لانچ کر دیا ہے۔ یہ راکٹ اسکائی روٹ ایرو اسپیس نے بنایا ہے۔ اس کا نام ہندوستان کے ممتاز سائنسدان وکرم سارا بھائی کے نام پر رکھا گیا ہے۔ اس کی لانچنگ کے موقع پر ہندوستان کے مرکزی وزیر جتیندر سنگھ بھی موجود تھے۔ اسکائی روٹ ایرو اسپیس کے اس پہلے مشن کو ‘پررامبھ’ کا نام دیا گیا ہے جس میں تین consumer  کے پے لوڈ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ہندوستان کے خلائی پروگرام کے سفر میں یہ واقعی ایک نئی شروعات، ایک نئی صبح اور ایک نئی پہل ہے۔ یہ ہندوستان کے لیے اپنے خود کے راکٹ تیار کرنے کا ایک اہم موڑ ہے اور ہندوستان کی اسٹارٹ اپ تحریک میں ایک اہم موڑ ہے۔

INSPACE کے صدر پون کمار گوئنکا نے اس راکٹ کے لانچ کے موقع پر کہا کہ مجھے مشن کی کامیاب تکمیل کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔ یہ اسکائی روٹ ایرو اسپیس کا آغاز ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ اس راکٹ کا وزن تقریباً 545 کلوگرام ہے۔

About خاکسار

Check Also

حماس نے صہیونی خفیہ ادارے تک کیسے رسائی حاصل کی، صہیونی اخبار کا تہلکہ خیز انکشاف

صہیونی اخبار کے مطابق حماس صہیونی خفیہ اہلکاروں اور جاسوسوں کے ٹیلی فون ٹیپ کرتی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے