Breaking News
Home / اخبار / امریکیوں سے کہتے ہیں کہ جہاں سے آئے ہیں وہیں واپس چلے جائيں/ہم اسرائیل کے خلاف جہاد کے لیے تیار ہیں

امریکیوں سے کہتے ہیں کہ جہاں سے آئے ہیں وہیں واپس چلے جائيں/ہم اسرائیل کے خلاف جہاد کے لیے تیار ہیں

یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سینیئر رکن نے کہا ہے کہ ہم امریکیوں سے کہتے ہیں کہ جہاں سے آئے ہیں وہیں واپس چلے جائيں اور سعودی عرب کو چاہیے کہ حماس اور جہاد اسلامی کا نام دہشت گردوں کی فہرست سے نکال کر ان کی جگہ اسرائیل کو اس فہرست میں جگہ دے۔

  یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے کہا ہے کہ ہم امریکیوں سے کہتے ہیں کہ جہاں سے آئے ہیں وہیں واپس چلے جائيں۔ انہوں نے کہا کہ کیا غزہ پر صیہونی حکومت کی جارحیت دوبارہ شروع ہونے کے بعد بھی عرب حکومتیں صرف نشستوں اور کانفرنسوں کے انعقاد پر اکتفا کریں گی؟

محمد علی الحوثی نے کہا کہ سعودی عرب کو چاہیے کہ حماس اور جہاد اسلامی کا نام دہشت گردوں کی فہرست سے نکال کر ان کی جگہ اسرائیل کو اس فہرست میں جگہ دے۔ یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے اس سینیئر رکن نے کہا کہ یمنی قوم ملت جہاد ہے اور اس نے اپنی بندوقوں کا رخ اپنے حقیقی دشمن یعنی اسرائيل کی طرف کررکھا ہے۔

About خاکسار

Check Also

یورپی ممالک اسرائیل کی جنگی جارحیت کو روکنے کے لئے موئثر اقدامات کریں، ایران

ایرانی وزیر خارجہ کے سینئر مشیر برائے سیاسی امور نے کہا ہے کہ یورپی ممالک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے