Breaking News
Home / اخبار / امریکہ کو اہم پیغام ارسال کردیا، ایرانی وزیرخارجہ

امریکہ کو اہم پیغام ارسال کردیا، ایرانی وزیرخارجہ

عبداللہیان نے تہران میں سویٹزرلینڈ کے ایلچی کو وزارت خارجہ طلب کرکے صہیونی حکومت کےحامی کی حیثیت سے امریکہ کو اہم پیغام ارسال کیا ہے۔

  ایرانی وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ شام کے دارالحکومت دمشق میں صہیونی حکومت کے دہشت گرد حملے کے بعد تہران میں سویٹزرلینڈ کے سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرکے امریکہ کو اہم پیغام ارسال کیا گیا ہے۔

عبداللہیان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک بیان میں کہا ہے کہ دمشق میں ایرانی سفارت خانے کے احاطے میں دہشت گرد صہیونی حکومت کی جارحیت اور کئی اعلی فوجی مشیروں کی شہادت کے بعد ایران میں امریکی نمائندگی کرنے والے سویٹزرلینڈ کے سفیر کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ سوئس سفیر کو دہشت گرد حملے کے مختلف پہلوؤں اور اسرائیلی جنایت اور امریکی مسئولیت کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

وزیرخارجہ نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ امریکہ صہیونی حکومت کا اہم اور بڑا حامی ہے لہذا اس کو اس حملے کا جوابدہ ہونا پڑے گا اسی حوالے سے اہم پیغام ارسال کردیا گیا ہے۔

About خاکسار

Check Also

امریکی طلباء کے احتجاج کا دلچسب انداز/یونیورسٹی سربراہ کو فلسطینی پرچم پیش کر دیا

پیٹرز امریکن یونیورسٹی کے متعدد طلباء نے صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے