Breaking News
Home / اخبار / ہر طرف لاشیں اور تباہی، اسرائیلی فوج نے دو ہفتے بعد الشفا اسپتال خالی کردیا

ہر طرف لاشیں اور تباہی، اسرائیلی فوج نے دو ہفتے بعد الشفا اسپتال خالی کردیا

شفقنا اردو: اسرائیلی فوج نے جنگی جرائم کی تاریخ میں بھیانک باب رقم کرتے ہوئے غزہ کے الشفا اسپتال کو قبرستان میں تبدیل کرنے کے بعد خالی کردیا۔

 اسرائیلی فوج الشفا اسپتال کا دو ہفتے سے جاری محاصرہ ختم کرکے پیر کو واپس روانہ ہوگئی۔

اسرائیلی فوج کے اس بدترین دہشت گرد حملے میں اسپتال میں زیر علاج سیکڑوں مریضوں اور انکے لواحقین کو بے دردی سے شہید کردیا گیا۔
فلسطینی خبر رساں ادارے وفا نے طبی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اسرائیلی فوج کے انخلا کے بعد الشفا میڈیکل کمپلیکس سے سیکڑوں فلسطینیوں کی لاشیں ملی ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فورسز نے اسپتال میں قائم عارضی قبرستان کو بھی نہ بخشا اور قبروں سے لاشیں نکال کر اسپتال کے مختلف حصوں میں پھینک دیں۔

About خاکسار

Check Also

امریکہ رو بزوال، امن معاہدہ بے سود ہے، سربراہ انصار اللہ

یمنی مقاومتی تنظیم کے سربراہ نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ کسی قسم کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے