Breaking News
Home / اخبار / الفتح الائنس نے ریاض میں ہونے والے اجلاس میں عراقی وزیر اعظم کی شرکت کی مخالفت کردی

الفتح الائنس نے ریاض میں ہونے والے اجلاس میں عراقی وزیر اعظم کی شرکت کی مخالفت کردی

الرماح نے کہا ہے کہ ریاض میں ہونے والے اجلاس میں صہیونی ریاست کے حکام موجود ہوں گے لہذا عراق کو اس اجلاس میں شرکت نہیں کرنی چاہئے۔

  صوبہ نینوا میں الفتح الائنس کے سربراہ احمد الرماح نے عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی سے ریاض میں ہونے والے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
الرماح نے کہا ہے کہ ریاض میں ہونے والے اجلاس میں صہیونی ریاست کے حکام موجود ہوں گے لہذا عراق کو اس اجلاس میں شرکت نہیں کرنی چاہئے۔

انہوں نے مزید کہاکہ عراقی پارلمنٹ نے غاصب صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات کی بحالی کو جرم قرار دیا ہے جبکہ یہ اجلاس اس غاصب صہیونی ریاست سے تعلقات کی بحالی کے لئے تمہیدی اقدام ہے اور الکاظمی کی اس اجلاس میں شرکت کی تمام سیاسی نمائندوں اور حلقوں کی جانب سے مذمت ہونی چاہئے۔

قابل ذکر ہے کہ آئندہ کچھ دنوں میں سعودی عرب امریکی صدر جو بایڈن اور بعض عرب ممالک کے حکام کی موجودگی میں ایک اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے۔ بعض ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ اس اجلاس میں صہیونی ریاست کی جانب سے کچھ نمائندے شریک ہوں گے۔

About خاکسار

Check Also

صدر رئیسی قم پہنچ گئے، عوام کا شاندار استقبال

ایرانی صدر رئیسی ایران کے مختلف صوبوں کے دورے کے دوسرے مرحلے میں کچھ دیر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے